ETV Bharat / state

بڈگام: بیک ٹو ولیج پروگرام 3 میں لوگوں کی شمولیت کم

مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ گزشتہ بیک ٹو ولیج پروگرام میں اٹھائے گئے مسائل کو اب تک حل نہیں کیا گیا ہے۔

author img

By

Published : Oct 6, 2020, 1:13 PM IST

Budgam District
Budgam District

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں دو اکتوبر سے شروع کئے گئے پروگرام بیک ٹو ولیج 3 میں لوگوں کی شمولیت بہت کم دیکھنے کو مل رہی ہے۔

بڈگام: بیک ٹو ولیج پروگرام 3 میں لوگوں کی شمولیت کم

لوگوں کے مطابق بیک ٹو ولیج ون اور بیک ٹو ولیج ٹو میں ان کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے گئے۔ اس لئے انہیں یہ پروگرام محض دکھاوا محسوس ہو رہا ہے اور وہ اس میں شامل نہیں ہونا چاہتے ہیں۔

پروگرام میں جہاں پچھلے دو بار ان آفیسران کو گاؤں میں دو دن اور ایک رات گزارنی تھی وہیں اس بار ان کو تین دن اور دو راتیں گزارنی ہے۔
گلزار احمد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ہم لوگوں نے پچھلی دو دفعہ اس بیک ٹو ولیج پروگرام میں اپنے گاؤں کے سارے مسائل درج کرائے لیکن آج تک اس پر کوئی عمل نہیں ہوا۔ اس سے عوام کے سامنے درپیش مسائل جوں کے توں بنے ہوئے ہیں۔ ہم نے یہاں بینک شاخہ، شیپ ہسبنڈری، پانی اور ترسیلی لائنیں جیسے مسائل حکام کے زیرِ غور لائے تھے۔

اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت نے جب بیک ٹو ولیج تھری پروگرام میں موجود آفیسران سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ اس بار ہم آپ کو تیسرے روز کوئی ٹھوس بات کہہ سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.