بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے ہفتہ کے روز سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک پکوڑا فروخت کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ وائرل ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ پکوڑے تیار کرنے والا شخص، آٹے کو پیروں سے گوندھ رہا ہے۔ بڈگام پولیس نے فوری طور پر پکوڑے فروش کو گرفتار کر لیا۔ Kneading Dough with Feet in Budgam viral video
بڈگام پولیس نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ 'سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں معروف کشمیری فاسٹ فوڈ (ندر منجہء) تیار کرنے والا ٹی اسٹال کا مالک آٹے کو پیروں سے گوندھ رہا تھا۔ جس کے بعد فوری طور ٹی اسٹال کو سیل کر دیا گیا۔ بڈگام پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کارروائی میں عمران حسین حلوائی ولد محبوب حسین حلوائی ساکنہ ریہاڈو، اتر پردیش کو گرفتار کیا گیا جو اومپورہ، بڈگام میں ایک ٹی اسٹال چلا رہا تھا جہاں وہ پکوڑے ندر مونجہ وغیرہ بھی فروخت کر رہا تھا۔ Non Local Snack Vendor Arrested in Budgam
بڈگام پولیس نے اس سلسلے میں ایک ایف آئی آر 334/2022 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن بڈگام میں درج کیا اور معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دی۔