بڈگام:وادی کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ کے تازہ ترین واقعے میں نامعلوم اسلحہ برداروں نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ہشرو چاڈورہ کی رہنے والی ایک خاتون کو ہلاک کردیا۔ امبرین بٹ نامی یہ خاتون مقامی طور ایک ٹیلی وژن ادکارہ کی حیثیت سے متعارف تھیں۔ حکام نے اس ہلاکت کیلئے عسکریت پسندوں کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔ امبرین کو عسکریت پسندوں نے گھر سے باہر بلایا اور گولیوں کی بوچھاڑ کرکے ہلاک کردیا۔ اس واقعے میں ان کا 10 سالہ رشتہ دار لڑکا بھی زخمی ہوا ہے۔Kashmiri TV Actress killed by Unknown Gunmen in Budgam
ہشرو میں امبرین کا پورا خاندان سوگوار ہے۔ اہل خانہ کہتے ہیں کہ انہیں معلوم نہیں کہ اسے کس جرم کی پاداش میں ہلاک کیا گیا۔ وہ صرف اپنا کام کررہی تھی اور اہل و عیال کیلئے روزی کماتی تھی۔ مقتول کے والد غم سے نڈھال ہیں انہیں غم ہے کہ امبرین ان کے لیے بیٹے سے بڑھ کر تھی اور اب ان کے گھر میں کمانے والا کوئی نہیں رہا۔
مزید پڑھیں:
وادی کشمیر میں کافی عرصے سے نشانہ بنا کر قتل کرنے کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔عام لوگ خوف و دہشت کے ماحول میں زندگی گزاررہے ہیں لیکن انہیں سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ ان ہلاکتوں پر کیسے روک لگائی جائے۔