ETV Bharat / state

Kashmiri Pandits on Rahul Transfer: ڈی سی پر راہل کا ٹرانسفر روکنے کا الزام - اہم خبر کشمیری پنڈت ہلاک

بڈگام کے شیخ پورہ میں کشمری پنڈت راہل بٹ کی ہلاکت پر کشمیری پنڈتوں نے ڈی سی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ راہل کی اہلیہ نے ڈی سی بڈگام کو خطرات کا حوالہ دے کر راہل کا ٹرانسفر کرنے کا مطلبہ کیا تھا، تاہم ڈی سی نے اسے روک دیا تھا۔ وہیں جب ای ٹی وی بھارت نے اس معاملے پر ڈی سی بڈگام سے رابطہ کیا تو انہوں نے کال کا جواب نہیں دیا۔ Kashmiri Pandit on Rahul Transfer

kashmiri-pandth-alleges-that-despite-many-requests-dc-budgam-refused-to-transfer-rahul-bhat
کشمیری پنڈتوں نے ڈی سی پر راہل کی ٹرانسفر روکنے کا الزام لگایا
author img

By

Published : May 13, 2022, 11:01 PM IST

بڈگام: گذشتہ روز ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقہ میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے تحصیل آفس میں کشمیری پنڈت راہل بٹ کو گولی مار کر ہلاک کیا تھا۔ اس معاملے پر کشمیر کے مختلف علاقوں میں پنڈتوں نے احتجاجی دھرنہ دیا اور انتظامیہ سے اس حملے کے قصواروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔ اس بیچ شیخ پورہ میں مقیم کشمیری پندتوں نے ڈی سی بڈگام شہباز احمد پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ راہل کی اہلیہ نے ڈی سی بڈگام کو خطرات کے پیش نظر پہلے ہی انتباہ دیا تھا اور راہل کو دوسری جگہ ٹرانسفر کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ کشمیری پنڈت نے الزام عائد کرتے ہوئے مزید کہا کہ ڈی سی نے راہل کی متعدد درخواستوں کو مسترد کر دیا اور آج یہ دن دیکھے کو ملا کہ راہل ہمارے بیچ نہ رہے۔

کشمیری پنڈتوں نے ڈی سی پر راہل کی ٹرانسفر روکنے کا الزام لگایا

کشمیری پنڈت امت نے کہا کہ انتظامیہ پنڈت ملازمین کو سکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوئی۔ انہوں نے کہ پی ایم پیکچ کے تحت پنڈتوں کو حساس علاقوں میں تعینات کیا گیا جہاں ان کی جان کو خطرہ ہے۔ وہیں جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ڈی سی بڈگام شہباز احمد سے ردعمل جانے کی کوشش کی تو متعدد بار کال اور ٹیکسٹ مسیج کرنے کے باوجود ڈی نے کوئی جواب نہیں دیا۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے کشمیری پنڈت راہل بھٹ کی ہلاکت میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کی خاطر ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی۔ انتظامیہ نے چاڈورہ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کو اٹیچ کرنے کے بھی احکامات صادر کیے، اس کے علاوہ راہل کی اہلیہ کو نوکری اور ان کی بچی کو تمام تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا گیا۔

وہیں نیشنل نیوز چیلز کی جانب سے ذرائع کے حوالے سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ بانڈی پورہ میں آج ہوئے انکاؤنٹر میں مارے گئے عسکریت پسند راہل بٹ کی ہلاکت میں ملوث تھے۔ تاہم ای ٹی وی بھارت نے جب اس معاملے پر پولیس کے اعلیٰ افسران سے رابطہ کیا تو انہوں نے نہ اس کی تردید کی نہ ہی تائید کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.