ETV Bharat / state

Folk Music Festival in Budgam: بڈگام میں دو روزہ لوک میوزک فیسٹیول کا آغاز - ثقافتی انجمن گلشن کلچرل فورم

جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں دو روزہ لوک میوزک (فوک میوزک) کا آغاز ہوا۔ فورم سے وابستہ فنکاروں کی جانب سے استقبالیہ نغمہ پیش کرنے کے بعد مقامی فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے سماں باندھا۔

بڈگام میں دو روزہ فوک میوزک فیسٹیول کا آغاز

author img

By

Published : Jul 18, 2022, 4:39 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے بدرن، ماگام میں ’تحریک ساز ادبی‘ اور ’ثقافتی انجمن گلشن کلچرل فورم، کشمیر‘ نے سنگیت ناٹک اکیڈمی دہلی کے تعاون سے دو روزہ فوک میوزک فیسٹیول کا آغاز کیا۔ Two Days Folk Music Festival Organized in Budgam افتتاحی تقریب میں دوردرشن کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رفیق مسعودی مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے اسکے علاوہ کئی دیگر ادیبوں اور فنکاروں نے میوزک فیسٹیول میں شرکت کی۔

بڈگام میں دو روزہ فوک میوزک فیسٹیول کا آغاز

فورم کے جنرل سکریٹری گلشن بدرنی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ فورم سے وابستہ فنکاروں کی جانب سے استقبالیہ نغمہ پیش کرنے کے بعد گلزار احمد گنائی، منظور الحق اور شفیع سوپوری نے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے خوبصورت سماں باندھا۔ Kashmiri Artists Performed during Folk Music Festival in Budgamمیوزک فیسٹیول میں شرکت کرنے والے باشندوں نے فیسٹیول کے انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کی سراہنا کی۔

فیسٹیول میں فن کا مظاہرہ کرنے والے گلزار احمد گنائی، منظور احمد شاہ، عبدالغفار کانہامی، منظورالحق اور شفیع سوپوری کو اعزات سے نوازا گیا۔ وہیں مقامی باشندوں کی جانب سے مختلف تمدنی، سماجی اور تعلیمی شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی۔

مزید پڑھیں: Music Festival at Tulip Garden: باغ گلہ لالہ میں روایتی کشمیر موسیقی سے سیاح لطف اندوز

روایتی اسبند سوز میں اسبند جلا کر فیسٹول کا آغاز کیا گیا۔ صدارتی ایوان میں فورم کے صدر سید بشیر کوثر، سنگیت ناٹک اکیڈمی ایواڈ یافت گلوکار گلزار گنایئ اور معروف براڈکاسٹر نثار نسیم بھی موجود تھے۔ دیگر لوگوں کے علاوہ شفیق قریشی عبدالرشید شہباز ، پیر زادہ اشرف، ڈاکٹر حفیظ اللہ لون وغیرہ بھی پروگرام میں موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.