ETV Bharat / state

بڈگام کا پالر گاؤں ریڈ زون میں شامل - کورونا وائرس ٹیسٹ

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے پالر گاؤں میں گزشتہ روز ایک شخص کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد گاؤں کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔

بڈگام کے پالر گاؤں کو ریڈ زون قرار دیا گیا

author img

By

Published : Apr 12, 2020, 6:03 PM IST

اطلاعات کے مطابق ہفتہ کے روز ایک پیر بابا کا کوؤڈ-19 ٹیسٹ پازٹیو نکلا، وہ حال ہی میں دہلی سے وادی وارد ہوئے تھے۔ اس روحانی پیشوا کا مثبت ٹیسٹ آنے کے بعد گاؤں کو ریڈ زون قرار دیا گیا۔

ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت پر گاؤں کو سیل کر دیا گیا ہے کسی بھی شخص کو اس گاؤں میں جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے اور نہ ہی کسی باشندہ باہر جانے دیا جا رہا ہے۔

یہ فیصلہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بڈگام نے ڈیزاسٹر منیجمینٹ ایکٹ کے تحت لیا گیا

وہی پالر گاؤں کے مقامی نوجوانوں نے گاؤں کے باہر ایک بینر لگایا ہے جس میں لوگوں کو گاؤں میں داخل نہ ہونے کے لیے کہا گیا ہے۔

ضلع انتظامیہ کے ساتھ ساتھ سی ایم او بڈگام اور پولیس نے ان تمام لوگوں سے اپیل کی ہے، جو بھی شخص اس پازٹیو کیس کے رابطے میں آیا ہے وہ سامنے آئے، تاکہ اس کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز مزید17 افراد کی رپورٹس مثبت آنے کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کورونا وائرس مریضوں کی کل تعداد 224 ہوگئی ہے جن میں 44 جموں جبکہ 180 کشمیر صوبہ سے تعلق رکھتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.