ETV Bharat / state

برفیلی وادیوں میں کھیلتے ہوئے یہ بچے - جموں و کشمیر

وادی کشمیر میں اگرچہ برفباری کے دوران معمولات زندگی متاثر ہوتی ہے لیکن یہاں کے بچے ٹھنڈ کی پرواہ کیے بغیر پلاسٹک کی تھیلیاں استعمال کر کے برف سے بھرے ڈھلانوں پر اسکیٹنگ کا مزہ لیتے ہیں۔

برفیلی وادیوں میں کھیلتے ہوئے یہ بچے
برفیلی وادیوں میں کھیلتے ہوئے یہ بچے
author img

By

Published : Jan 25, 2021, 2:26 PM IST

وادی کشمیر میں برفباری کے باعث عام زندگی مفلوج ہونے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بنیادی سہولت کا فقدان رہتا ہے۔ اس کے علاوہ کھیل کود کی سرگرمیاں بھی تھم سی جاتی ہیں۔ یہ برف بچوں کے لیے قید خانہ بھی بن جاتا ہے، لیکن بچوں کی آزادی کو کہاں کوئی روک پایا ہے۔

برفیلی وادیوں میں کھیلتے ہوئے یہ بچے

سخت سردی کے باوجود یہ بچے تفریح کے لیے کوئی نہ کوئی راستہ نکال ہی لیتے ہیں۔ کہیں برف کو اپنے میدان بنا کر کرکٹ کھیلتے نظر آتے ہیں تو کہیں پلاسٹک کی تھیلیاں استعمال کر کے برف سے بھرے ڈھلانوں پر اسکیٹنگ کا مزہ لیتے ہیں۔

سرینگر میں درجہ حرارت منفی 5.2 ریکارڈ

ان بچوں کو نہ ہی ٹھنڈ کی پرواہ رہتی ہے اور نہ ہی چوٹ لگنے کا ڈر، موج میں رہ کر اپنی خواہشوں کو پورا کرتے ہیں۔ یہ بچے پلاسٹک کی تھیلیوں کا استعمال کرکے کافی اونچائی سے پھسل رہے ہیں۔ اس کے لیے پہلے یہ ایک ٹریک تیار کرتے ہیں۔

ان بچوں کو خود بھی پتہ نہیں ہوتا کہ آگے کیا ہوگا مگر وہ پھر بھی اپنے کھیل کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بہر حال یہ سرگرمیاں ان بچوں کی ذہنی طور پر تندرست رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.