ETV Bharat / state

Record Room at District Court Budgam جسٹس ونود چٹرجی کول نےبڈگام کورٹ میں ریکارڈ روم کا افتتاح کیا - ڈسٹرکٹ کورٹ بڈگام میں ریکارڈ روم کا افتتاح

جموں و کشمیر اور لداخ کے ہائی کورٹ کے جج جسٹس ونود چٹرجی کول نے آج یہاں بڈگام کے ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس میں ایک نئے تعمیر شدہ ریکارڈ روم کا افتتاح کیا اور ساتھ ہی اس ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس بڈگام کا معائنہ بھی کیا۔

جسٹس ونود چٹرجی کول نے ڈسٹرکٹ کورٹ بڈگام میں ریکارڈ روم کا افتتاح کیا

author img

By

Published : Mar 4, 2023, 7:04 PM IST

جسٹس ونود چٹرجی کول نے ڈسٹرکٹ کورٹ بڈگام میں ریکارڈ روم کا افتتاح کیا

بڈگام: یو ٹی جموں و کشمیر اور لداخ کے ہائی کورٹ جج جسٹس ونود چٹرجی کول نے آج یہاں بڈگام کے ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس میں ایک نئے تعمیر شدہ ریکارڈ روم کا افتتاح کیا اور ساتھ ہی اس ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس بڈگام کا معائنہ بھی کیا۔ ایڈمنسٹریٹو جج بڈگام کا چارج سنبھالنے کے بعد ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس بڈگام کے اپنے پہلے دورے کے دوران جسٹس کول نے ضلع اور ماتحت عدالت بشمول ماگام اور چاڈورہ میں جاری اور مجوزہ کاموں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔

جسٹس کول کا جموں و کشمیر پولیس کے ایک دستے نے گارڈ آف آنر پیش کرتے ہوئے استقبال کیا اور اس موقع پر یہاں ایس ایف حامد ڈپٹی کمشنر بڈگام، محمد اشرف ملک، پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بڈگام، اعجاز احمد خان، اے ڈی جے، طاہر گیلانی، ایس ایس پی بڈگام نے بھی اس استقبالیہ میں از خود موجود رہے۔ اس موقع پر نور محمد میر، سی جے ایم فوزیہ پال، سیکرٹری DLSA، شیخ گوہر، سب جج، فرح بشیر منصف، محمد اشرف، ایگزیکٹو انجینئر R&B اور Xen PHE شکیل رحمان بھی موجود تھے۔

جسٹس کول نے جاری اور مجوزہ ترقیاتی کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے افسران کے ایک اجلاس کی صدارت بھی کی اور تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل پر زور دیا۔ ان منصوبوں میں نیا ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس، بڈگام، بیروہ میں کورٹ کمپلیکس کی تعمیر (اضافی خصوصی موبائل مجسٹریٹ، بیروہ)، کورٹ کمپلیکس، چاڈورہ کی تعمیر ؤ توسیع، ماگام میں منصف کی رہائش گاہ اور وکلاء کے چیمبروں کی تعمیر اور منصف کورٹ چرار شریف کی تعمیر کے لیے زمین کا حصول شامل تھے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ جاری منصوبوں پر کام کو تیز کیا جائے اور ایک محرک ٹائم فریم میں ان کو مکمل کیا جائے۔ اس موقع پر، محمد اشرف ملک، پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بڈگام نے چیئر کو ضلع بڈگام کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور دیگر متعلقہ معاملات کے بارے میں زمینی پوزیشن سے آگاہ کیا۔ جسٹس کول نے عدالتوں کا بھی معائنہ کیا اور کیس نمٹانے اور زیرِ التوا کیسز کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متحرک انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے اور التوا کیسز کا ازالہ مقررہ وقت میں کرنے پر زور دیا۔ اپنے دورے کے دوران، جسٹس کول نے بار کے صدر ایڈوکیٹ نثار احمد کھچے سمیت مختلف سینئر وکلاء سے بھی بات چیت کی۔ بعد ازاں جسٹس کول نے کورٹ کمپلیکس بڈگام میں ایک پودا بھی لگایا۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے گلمرگ میں تعمیرات کی تفصیل طلب کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.