ETV Bharat / state

LG Sinha Condoles Slain Cops Kin: ایل جی سنہا ہمایون بٹ کے اہل خانہ سے دوبارہ ملاقی - لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا ڈی وائی ایس پی تعزیت

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہمہامہ، بڈگام میں واقع مہلوک ڈی وائی ایس پی ہمایون بٹ کی رہائش گاہ جاکر لواحقین کے ساتھ ایک بار پھر تعزیت کا اظہار کیا۔

ایل جی سنہا ہمایون بٹ کے اہل خانہ سے دوبارہ ملاقی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 18, 2023, 2:51 PM IST

بڈگام: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کو ڈی وائی ایس پی ہمایون مزمل بٹ، جو بدھ کو کوکرناگ انکاؤنٹر کے دوران ہلاک ہوئے تھے، کے اہل خانہ کے ساتھ - ان کے گھر واقع ہمہامہ، بڈگام جاکر - دوبارہ تعزیت کی اور لواحقین کی ڈھارس بندھائی۔ ایل جی سنہا کے ہمراہ جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا سمیت دیگر اعلیٰ پولیس و سیول انتظامیہ کے افسران بھی تھے۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ ایل جی سنہا نے چیف سیکریٹری اے کے مہتا، ڈویژنل کمشنر کشمیر، ڈی آئی جی سنٹرل کشمیر، ایس ایس پی بڈگام اور دیگر عہدیداروں کے ہمراہ مہلوک ڈی وئی آئی پی کی رہائش گاہ ہمہامہ، بڈگام جاکر لواحقین کے ساتھ ملاقات کی۔ ایل جی سنہا نے مہلوک پولیس افسر کے لواحقین کے ساتھ تعزیت پرسی کی اور انہیں حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کی۔

یاد رہے کہ ڈی وائی ایس پی ہمایون بٹ گزشتہ ہفتے، بدھ کو، جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں گڈول، کوکرناگ علاقے میں انکاؤنٹر کے دوران عسکریت پسندوں کی فائرنگ کے سبب شدید زخمی ہوئے اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہو گئے۔ کوکرناگ انکاؤنٹر میں گولیوں کے ابتدائی تبادلہ کے دوران ہمایون بٹ سمیت فوج کی 19آر آر کے میجر آشیش، کرنل منپریت سنگھ بھی ہلاک ہوگئے تھے، جبکہ جمعہ کو ایک اور فوجی زخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہو گئے۔ کوکرناگ انکاؤنٹر میں اب تک چار سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ دو زخمی ہوئے۔ کوکرناگ آپریشن آج چھٹے روز بھی جاری ہے، یہ جموں و کشمیر کی عسکری مخالف کارروائیوں میں اب تک کا تیسرا سب سے طویل آپریشن ہے۔

مزید پڑھیں: Pol Leaders Condole DySP’s kin: ’ہمایون جیسے افسران کی قربانیوں سے ہی امن قائم ہے‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.