ETV Bharat / state

Drug Peddler Arrested: بڈگام میں منشیات فروش گرفتار، چرس برآمد - کشمیر منشیات فروشی

بڈگام پولیس نے منشیات فروش کے گھر پر چھاپے کے دوران منشیات ضبط کرکے مکان مالک (منشیات فروش) کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

a
a
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 10, 2023, 5:40 PM IST

بڈگام: جموں کشمیر پولیس نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں منشیات کی بدعت کو ختم کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرنے اور اس کے قبضہ سے ممنوعہ مادہ بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بڈگام پولیس کے مطابق پولیس اسٹیشن بیروہ کو ایک مصدقہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ رسو گاؤں میں ایک شخص نے اپنے رہائشی مکان میں چرس ذخیرہ کر رکھا ہے اور مکان مالک منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث ہے۔

بڈگام پولیس اطلاع موصول ہوتے ہی فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جو فوری طور پر جائے موقع پر پہنچی۔ پولیس بیان کے مطابق انہوں نے مکان کی تلاشی لی اور تلاشی کارروائی کے دوران گھر کی چھت سے چرس جیسا مادہ (پاؤڈر فارم) جس کا وزن تقریباً 1200 گرام ہے، ضبط کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مکئی کے پتوں میں لپٹے 90 گرام وزنی سائیکو ٹراپک مادہ کو بھی بر آمد کیا گیا۔

پولیس نے ممنوعہ مادہ موقع پر ہی ضبط کرکے ملزم (مکان مالک) کو بھی موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ پولیس نے حراست میں لیے گئے شخص کی شناخت محمد رفیق ڈار ولد ثناء اللہ ڈار ساکنہ رسو، بڈگام کے طور پر کی ہے۔ اس ضمن میں ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 137/2023 این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن بیروہ میں درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: بڈگام: منشیات کی لت سے نوجوانوں کو بچانے کی ہر تدبیر ناکام

واضح رہے کہ جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے منشیات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس، منشات فروشی سے متعلق زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔ جہاں پولیس کی جانب سے منشیات فروشی میں ملوث افراد کو سلاخوں کے پیچھے دھکیلا جا رہا ہے وہیں دوسری جانب نوجوان نسل میں منشیات سے متعلق بیداری پھیلانے کے لیے آگاہی پروگرامز، ریلیز، سمینار، کونسلنگ بھی انجام دی جاتی ہے وہیں گرما میں خود رو بھنگ کو بھی تباہ کرنے کے لیے خصوصی مہم چھیڑی جاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.