جموں و کشمیر، کے وی آئی بی J&K KVIBنے بدھ کو آئی ٹی آئی بڈگام میں پی ایم ای جی پی اور جے کے آر ای جی پی اسکیموں کے نفاذ اور روزگار کے مختلف مواقع کے بارے میں ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد عمل میں لایا۔ J&K KVIB Holds Awareness cum Training Camp in Budgamورکشاپ میں تاجرین، درخواست دہندگان اور طلباء کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ Awareness Camp in Budgam
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بڈگام ڈاکٹر ناصر احمد لون نے کہا کہ ’’کوئی بھی معاشرہ اس وقت تک معاشی طور ترقی نہیں کر سکتا جب تک کہ نوجوان اپنے روزگار سے متعلق فکر مند نہ ہوں، اور نوجوان معاشی طور مستحکم نہ ہوں۔‘‘ J&K KVIB Holds Awareness cum Training Camp اے ڈی سی نے قرض کے کیسز کی بروقت کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے اسپانسر کرنے والی ایجنسیوں اور مالیاتی اداروں کے درمیان قریبی ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے نوجوانوں کو نوکریوں کے پیچھے بھاگنے کے بجائے محنت اور لگن کے ساتھ اپنا کاروبار/یونٹ شروع کرنے کا مشورہ دیا۔ Awareness cum Training Camp in Budgamانہوں نے کہا: ’’نوکری ڈھونڈنے کے بجائے نوکری فراہم کرنے والا بنیں۔‘‘ تقریب کے دوران مقررین نے کاروبار شروع کرنے والے افراد خاص کر نوجوانوں کو مختلف کم شرح سود کے قرضوں، سبسڈی سمیت مختلف محکمہ جات کی جانب سے دی جانے والے مراعات کے بارے میں مفصل جانکاری دی گئی۔