ETV Bharat / state

گورنر کے مشیر بصیر خان کا دورہ یوسمرگ، سیاحتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا - عوامی دربار میں مختلف مسائل

جموں و کشمیر کے لیفٹینیٹ گورنر منوج سنہا کے مشیر بصیر احمد خان نے یوسمرگ کا دورہ کرکے سیاحت سے متعلق مختلف سرگرمیوں کا جائزہ لیا، اس موقع پر بصیر خان نے منعقد عوامی دربار میں مختلف مسائل کو بھی سنا اور اس کو جلد از جلد ختم کرنے کا یقین دلایا۔

Advisor Baseer Khan's visit to Yousmarg
گورنر کے مشیر بصیر خان کا دورہ یوسمرگ
author img

By

Published : Aug 3, 2021, 4:49 AM IST

لیفٹینیٹ گورنر منوج سنہا کے مشیر بصیر احمد خان نے یوسمرگ کا دورہ کیا، اس دوران یوسمرگ میں بڈگام ضلع انتظامیہ کی کاوشوں سے لیفٹنٹ گورنر کے مشیر بصیر خان کی صدارت میں ایک عوامی دربار کا بھی انعقاد کیا گیا۔

گورنر کے مشیر بصیر خان کا دورہ یوسمرگ

جس میں یوسمرگ اور دوسرے مضافاتی علاقوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں لوگوں نے شمولیت کرکے موصوف کو اپنی شکایات اور مختلف نوعیت کے مقامی مسائل کے بارے میں جانکاری دی۔

مقامی وفود نے نیٹ ورک سسٹم کا مسئلہ گورنر کے مشیر کے سامنے رکھا تو مشیر نے وفود کو یقین دہانی دی کہ آنے والے کچھ ہی دنوں میں اس مسئلے کا ازالہ کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ وفود نے بجلی، رابطہ سڑک کا مسئلہ اور یوسمرگ میں پانی کا ڈیم ہونے کے باوجود بھی اس میں شکارا کی سہولیات نہ ہونے جیسے مسئلے گورنر کے مشیر کی نوٹس میں لائے گئے۔

گورنر کے مشیر بصیر خان نے وفود سے ملاقات کرکے ان کے مسائل کو سنجیدگی سے سننے کے بعد یقین دلایا کہ ان سب مسائل کا ازالہ آنے والے چند دنوں میں کیا جائے گا۔
اس موقعے ہر ضلع انتظامیہ بڈگام سے وابستہ تمام اعلیٰ عہدد اران اور دوسرے محکمانہ سربراہان موصوف کے ہمراہ موجود تھے جنہوں نے موقعے پر عوامی شکایات کا جواب دیا یا انکے متعلق رپورٹ درج کی۔

بصیر خان نے یوسمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو اپنی ذمہ داریاں صحیح طور نبھانے پر زور دیتے ہوئیے اعتراف کیا کہ واقعی سیاح رات بھر یہاں ٹھہرنے سے پرہیز کرتے ہیں کیونکہ ابھی یوسمرگ میں مکمل طور ہوٹل فیسلٹی، موبائیل رابطہ اور اے ٹی ایم کی خامیاں دکھائی دیتی ہیں۔

بصیر خان نے عوامی شکایات کو برمحل پاکر موقع پر ہی یہاں دوہفتوں کے اندر اندر جے کے بنک اے ٹی ایم اور ایک جیو ٹاور تیار نصب کرنے کی متعلقین کو ذمہ داری سونپی جبکہ نیلہ ناگ یوسمرگ سڑک رابطہ اور پکھر پورہ ہسپتال بلڈنگ مکمل طور تعمیر کرنے کے لئے متعلقہ حکام سے وضاحت طلب کرکے انھیں عوامی مانگوں کے عین مطابق کام کرنے کی ہدایت دی۔

اس موقع پر گورنر کے مشیر کے ساتھ ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز مرزا، ڈائریکٹر ٹورازم جی این ایتو، ڈائریکٹر رورل ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ اور کئی دیگر افسران شامل تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.