دنیا بھر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج عالمی یوم خواتین کے موقع پر تقریب منعقد کی گئی۔ اس دوران کئی طلباء کے علاوہ آنگن وارڈی ورکروں اور خواتین نے شرکت کی.
پروگرام کا اہتمام ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی بڈگام نے کیا تھا. اس دوران ڈی سی بڈگام، سیشن جج بڈگام کے علاوہ ایس ایس پی بڈگام اور ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر افسر ڈاکٹر فرہانہ اصغر موجود رہیں۔
پروگرام میں مقررین نے بیٹیوں کے حقوق کے حوالے سے جانکاری فراہم کی. بچوں نے اسکٹ کے ذریعے خواتین کو درپیش مشکلات کو اجاگر کیا. وہیں ضلع سوشل ویلفیئر افسر نے ضلع میں موجود خواتین کے لئے اسکیموں کے حوالے سے حاضرین کو جانکاری فراہم کی.
سیشن جج اور ڈی سی بڈگام شہبار احمد مرزا نے خواتین کو درپیش مسائل اور ان مسائل کو قانونی طور کیسے حل کیا جائے اس حوالے سے لوگوں کو آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیے
’مواقع فراہم کرنے پر خواتین ہر میدان میں سبقت لے جا سکتی ہیں‘
سیشن جج بڈگام نے کہا کہ خواتین کو اپنی آواز بلند کرنی چاہئے اور قانون انہیں ہر طرح کی مدد فراہم کرتا ہے۔ اس دوران خواتین کے حقوق کے حوالے سے بحث و مباحثه کا بھی اہتمام کیا گیا. شیخ العالم ڈگری کالج بڈگام کے طلباء نے خواتین کے حقوق پر تقریریں پیش کیں.
موجودہ وقت میں کئی خواتین باصلاحیت ہیں. جنہوں نے مختلف شعبوں میں اپنی قابلیت اور محنت سے لوہا منوایا ہے. وہیں اگر ہم خواتین کے حقوق کو اسلام کے تناظر سے دیکھیں تو اسلام میں بھی خواتین کے حقوق پر کافی زور دیا گیا ہے.