بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں پیش آئے ایک سڑک حادثے کے دوران زخمی ہوا جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کا ایک نوجوان زخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہو گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ 17 سالہ نوجوان، جو جمعرات کو چاڈورہ، بڈگام میں سڑک حادثے میں شدید زخمی ہو گیا تھا، جمعہ کی صبح سرینگر کے اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہو گیا۔Injured During Accident at Chadoora Budgam, Pampore Youth Succumbs at Srinagar Hospital
فوت ہوئے نوجوان کی شناخت عبید شفیع آخون ولد محمد شفیع آخون ساکنہ نملہ بل، پانپور کے طور پر ہوئی ہے۔ عبید شفیع گزشتہ روز چاڈورہ علاقے میں حادثہ کے دوران شدید زخمی ہو گیا تھا۔ عبید کو فوری طور سرینگر ریفر کیا گیا تھا جہاں وہ رات بھر موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد آج صبح زندگی کی جنگ ہار گیا۔
قبل ازیں، بڈگام پولیس نے واقعے کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔