ETV Bharat / state

Budgam Timber Smuggler Arrested: بڈگام میں ٹمبر اسمگلر گرفتار، 43مکعب فٹ عمارتی لکڑی ضبط - چاڈورہ بڈگم 43مکعب فٹ عمارتی لکڑی کو ضبط

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے قریب 43مکعب فٹ عمارتی لکڑی کو ضبط کرکے ٹمبر اسمگلر کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Illicit Timber seized in Budgam

بڈگام میں ٹمبر اسمگلر گرفتار، 43مکعب فٹ عمارتی لکڑی ضبط

author img

By

Published : Jan 5, 2023, 7:23 PM IST

بڈگام: جموں و کشمیر پولیس نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں غیر قانونی طور جنگلات سے کاٹی گئی 43مکعب فٹ لکڑی کو ضبط کرکے ملزم کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ بڈگام پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اسٹیشن چاڈورہ کو مصدقہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ گوہر پورہ علاقے کا رہائشی عبد الغنی ڈار ولد حبیب اللہ ڈار ساکنہ نامی ایک شخص نے اپنے گھر میں غیر قانونی طور پر حاصل کی ہوئی لکڑی ذخیرہ کر رکھی ہے۔ Illicit Timber seized in Chdoora Budgam Timber Smuggler Arrested

بڈگام پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس اسٹیشن چاڈورہ کی ایک ٹیم نے مخصوص جگہ پر چھاپہ مارا اور نشاندہی کیے گئے مکان سے (43 Cft) لکڑی ضبط کر لی۔ پولیس بیان کے مطابق اس جرم میں ملوث ملزم کو بھی موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے اس ضمن میں ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 03/2023 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن چاڈورہ میں درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: کولگام میں لکڑی اسمگلر گرفتار

پولیس نے بڈگام کے باشندوں سے اپیل کرتے ہوئے کہ ’’سماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس کی مسلسل کارروائیوں سے لوگوں کو یہ یقین ہونا چاہیے کہ ہم اپنے معاشرے کو جرائم سے پاک رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔‘‘ پولیس کا کہنا ہے کہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ بڈگام پولیس نے عوام سے سبز سونے کی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف کسی بھی معلومات کو فوری طور پولیس کے ساتھ شیئر کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ’’سبز سونا، جنگلات، ہمارا ورثہ ہے اس کی حفاظت ہر ایک شہری کی ذمہ داری ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.