ETV Bharat / state

Budgam Illegal Excavation غیرقانونی کان کنی کے الزام میں چھ ڈرائیور گرفتار - پابندی کے باوجود غیر قانونی کان کنی

پابندی کے باوجود غیر قانونی کان کنی کا سلسلہ جاری ہے تاہم پولیس سمیت محکمہ جات کی جانب سے اس حوالہ سے سخت کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ Crackdowns Against Illegal Minner

غیرقانونی کان کنی، چھ ڈرائیور گرفتار، ٹپر ضبط

author img

By

Published : Jan 7, 2023, 7:46 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے غیرقانونی طور پر کان کنی کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6 ٹپر گاڑیاں ضبط کیں جبکہ اس جرم میں ملوث 6 ملزمان کو بھی گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بڈگام پولیس کے مطابق میرگنڈ علاقے میں ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس اسٹیشن بڈگام کی ایک ٹیم نے تین ٹپر گاڑیوں کو روکا جو غیر قانونی طور پر نکالے گئے معدنیات لے جا رہے تھے۔ Illegal Excavation in Budgam

بڈگام پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں ٹپر گاڑیوں کو پولیس نے اپنی تحویل میں لیکر تین ڈرائیوروں کو بھی موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ پولیس نے گرفتار کیے گئے ملزمان کی شناخت عادل حسین بھٹ ولد محمد عبداللہ بھٹ ساکنہ چڈی پورہ۔ سرور حسین میر ولد گلزار احمد میر ساکنہ کاکن مران اور انیس احمد ڈار ولد بشیر احمد ڈار ساکن تکی پیر کے طور پر کی ہے جبکہ ضبط کی گاڑیوں میں ٹپر زیر جسٹریشن نمبرات JK04/9483 JK03J/5840 JK04/3556 شامل ہیں۔ Budgam Police Seized 6 Tippers arrested six Drivers

اسی طرح کی ایک اور کارروائی کے دوران پولیس اسٹیشن چاڈورہ کی ٹیم نے چاڈورہ بازار میں 3 ٹپر ضبط کیے جو چاڈورہ میں سرکاری اراضی سے غیر قانونی طور پر مٹی نکال رہے تھے۔ تینوں ٹپر قبضے میں لے کر بڈگام پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے گرفتار کیے گئے ملزمان کی شناخت شبیر احمد ڈار ولد حبیب اللہ ڈار۔ تنویر احمد گورو ولد ریاض احمد گورو اور نثار احمد ڈار ولد محمد رمضان ڈار ساکنان خواجہ باغ، ملورہ سرینگر کے طور پر کی ہے۔ جبکہ ضبط کی گاڑیوں میں ٹپر زیر جسٹریشن نمبرات JK01AB/6272 JK01T/6421 JK08A/6887 شامل ہیں۔

اس ضمن میں بڈگام پولیس نے مقدمات زیر ایف آئی آر نمبر 05/06/07/2023 اور 07/2023 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت بالترتیب پولیس اسٹیشن بڈگام اور پولیس اسٹیشن چاڈورہ میں درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

بڈگام پولیس نے عوام کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’کان کنی کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔‘‘ انہوں نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ آس پڑوس میں ہونے والے جرائم کے بارے میں معلومات نزدیکی پولیس یونٹس کے ساتھ شیئر کریں تاکہ سماج دشمن عناصر کے خلاف وقت پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.