بڈگام: جموں و کشمیر کے بڈگام کے نارسپورہ میں آج حسینی مشاعرہ منعقد ہوا۔ یہ مشاعرہ جموں کشمیر ثقافتی مرکز اور حقانی میموریل ٹرسٹ کی جانب سے منعقد ہوا۔ اس مشاعرے میں وادی کے مختلف مقامات سے شیعہ و سنی شعراء کرام نے شرکت کی اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ Hussaini Mushaira in Budagm
اس دوران بچوں نے بھی شرکت کر کے نوحہ خوانی کی اور غم حسین علیہ السلام کو بیان کیا۔ شعراء نے اشعار پڑھ کر سید شہداء حضرت امام حسین اور ان کے رفقاء کی قربانیوں پر روشنی ڈالی اور یہ پیغام دیا کہ جو تعلیم امام حسین نے میدان کربلا میں دی، اس پر عمل کرکے اس پیغام کو عام کریں تاکہ زمانہ جان سکے کہ پیغام حسین کیا ہے۔ وہیں شعراء کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام منعقد کرنے کا یہ بھی مقصد ہے کہ ہم مسلمان ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی کشمیر کے سوناواری میں سالانہ حسینی مشاعرہ منعقد