ETV Bharat / state

Snowfall Clearance in Budgam بڈگام کے بالائی علاقوں میں بھاری برفباری - بڈگام میں بھاری برفباری

اطلاع کے مطابق کشمیر کے تمام بالائی حصوں بشمول مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ، پہلگام، سونہ مرگ، یوسمرگ اور دودھ پتھری میں تین سے چار فٹ تازہ برف جمع ہوئی ہے۔ وہیں تازہ برف باری کے بیچ سرینگر ہوائی اڈے پر کم روشنی کے باعث جمعے کے روز تمام پروازوں کو معطل کر دیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 13, 2023, 8:29 PM IST

MED preparedness For Snow clearance in budgam

بڈگام:وادی کے دیگر حصوں کی طرح بڈگام کے میدانی علاقوں میں بھی جمعہ کے صبح سے ہی برف باری شروع ہوئی ہے۔ انتظامیہ سڑکوں سے برف ہٹانے کے کام میں پہلے سے ہی تیار تھی۔ ضلع کے بالائی علاقوں مٰں گزشتہ ورز سے برفباری جاری ہے اور اطلاع کے مطابق یوسمرگ اور دودھ پتھری میں تین سے چار فٹ تازہ برف جمع ہوگئی ہے۔

میکنیکل انجیئرنگ محکمے کے اے ای ای نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بالائی علاقوں میں شدید برف باری ہورہی ہے اور محکمہ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں جدید میشنری موجود ہے جو کسی بھی صورتحال کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے لوگوں سے گزارش کی کہ وہ اپنی گاڑیاں سڑکوں پر پارک نہ کریں کیونکہ محکمہ کو برف صاف کرنے میں مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع اور بڈگام کے دیگر سب ڈویژنوں میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کیے گئے ہیں، جو لوگوں کو کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال میں مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو سیاح سیاحتی مقامات یوسمرگ اور دودھ پتھری جانے چاہیتے ہے وہ پہلے وہ ہیلپ لائن نمبرات سے رابطہ کرکے سڑک کی صورتحال کا جائزہ لے۔

مزید پڑھیں: Srinagar Jammu Highway Closed جموں سرینگر قومی شاہراہ بھاری برف باری کے سبب بند

air traffic suspended in kashmir

بتادیں کہ وادی کشمیر میں تازہ برف باری کے بیچ سرینگر ہوائی اڈے پر کم روشنی کے باعث جمعے کی صبح تمام پروازوں کو معطل کر دیا گیا۔
ائیر پورٹ ذرائع نے بتایا کہ سرینگر میں جاری برف باری اور کم روشنی کے پیش نظر سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈاے پر جمعے کی صبح تمام پروازوں کو معطل کر دیا گیا۔
وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر جمعے کے روز برف باری اور چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی۔جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ اور سری نگر- لیہہ قومی شاہراہ پر پہلے ہی ٹریفک کی نقل و حمل کو بند کر دیا گیا ہے۔

dc visits budgam town

بڈگام میں برفباری ہونے کے ساتھ ہی ڈپٹی کمشنر ایس ایف حامد نے بڈگام قصبے میں ضلع ہسپتال اور پُرانے بس اسٹینڈ کا دورہ کیا تاکہ یہاں پر دی جا رہی طبی سہولیات، برف صاف کرنے کے کاموں اور دیگر ضروری خدمات کی فراہمی کا از خود جائزہ لیا جاسکے۔ہسپتال میں معائنہ کے دوران ڈی سی نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا موقع پر جائزہ لیا۔

ڈی سی نے اولڈ بس اسٹینڈ بڈگام کا دورہ بھی کیا اور یہاں برف صاف کرنے کے کام، ضروری خدمات کی فراہمی اور بازار میں ضروری اشیاء کی دستیابی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے مارکیٹ چیکنگ مہم چلائی جائے۔ ڈی سی نے تمام رابطہ سڑکوں سے برف صاف کرنے اور ان راستوں پر ٹریفک کی روانی پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: Weather Update Kashmir آنے والے دنوں میں کسی بڑی برفباری کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.