ETV Bharat / state

بڈگام: ہیلتھ سینٹر پر عوام نے تالا لگا دیا

جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے کے حیات پورہ میں مقامی باشندوں نے پرائمری ہیلتھ سینٹر پر احتجاجاً تالا لگا دیا۔

ڈاکٹر تجمل حسین، سی ایم او
ڈاکٹر تجمل حسین، سی ایم او
author img

By

Published : Feb 3, 2021, 6:57 PM IST

Updated : Feb 3, 2021, 7:32 PM IST

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں جدید ترین مشینری موجود ہونے کے باوجود انہیں دس کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے چاڈورہ ہسپتال میں علاج معالجے کے لیے جانا پڑتا ہے۔

ہیلتھ سینٹر پر عوام نے تالا لگا دیا

انہوں نے کہا کہ اسپتال میں ڈاکٹر موجود نہ ہونے کی وجہ سے بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، مقامی لوگوں نے پی ایس سی کے باہر احتجاج کیا جس کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے۔

لوگوں نے کہا کہ ہسپتال پر لاکھوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں لیکن ڈاکٹروں کی غیر موجودگی کی وجہ سے عوام علاج سے محروم ہے۔

مقامی افراد کے مطابق کورونا وائرس کے دوران پی ایچ سی میں تعینات ڈاکٹروں کو کورونا کی ڈیوٹی پر لگایا گیا ہے تب سے یہاں پر ڈاکٹرز نہیں ہیں۔ اس لیے اس ہسپتال میں احتجاجاً تالا لگا دیا گیا۔

ای ٹی وی بھارت نے جب یہ معاملہ سی ایم او بڈگام کے سامنے اٹھایا تو انہوں نے کہا کہ ہمارے کئی ڈاکٹرز ابھی بھی کورونا وائرس کے علاوہ پلس پولیو کی ڈیوٹی پر ہیں۔ تاہم انہوں نے یقین دلایا کہ لوگوں کی مشکلات کا جلد از جلد ازالہ کیا جائے گا۔

Last Updated : Feb 3, 2021, 7:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.