ETV Bharat / state

Health Camp for Specially Abled: بڈگام میں مخصوص افراد کے لیے طبی کیمپ - Artificial Limbs

ضلع بڈگام میں جسمانی طور ناخیز و مستحق افراد میں مصنوعی اعضاء، آرتھوٹک ایڈز، وئیل چیر، ٹرائی سائیکل، سی پی چیر، اسمارٹ فونز، بصارت سے محروم کے لئے بریل کٹ، آلات سماعت، کلچ، واکنگ اسٹکس، موٹرائزڈ ٹرائی سائیکل وغیرہ تقسیم کرنے کے لیے رجسٹریشن کا عمل انجام دیا گیاHealth Camp for Specially Abled۔

Health Camp For Specially Abled Persons
Health Camp For Specially Abled Persons
author img

By

Published : Dec 17, 2021, 1:18 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں محکمہ سماجی بہبود Social Welfare Departmentکے دفتر میں مصنوعی اعضاء Artificial Limbsکی مینوفیکچرنگ کارپوریشن (ALIMCO) کے اشتراک سے جسمانی طور ناخیز افراد Specially Abled persons کے لیے گورنمنٹ مڈل اسکول چاڈورہ میں ایک خصوصی ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

تحصیل چاڈورہ اور تحصیل چرارِشریف سے تعلق رکھنے والے جسمانی طور خاص افراد کی ایک بڑی تعداد نے ایک روزہ کیمپ میں شرکت کی، جنہیں امداد فراہم کرنے کے لیے رجسٹر کیا گیا۔

پروگرام کے تحت ان مستحق افراد میں مصنوعی اعضاء، آرتھوٹک ایڈز، وئیل چیر، ٹرائی سائیکل، سی پی چیر، سمارٹ فونز، بصارت سے محروم کے لئے بریل کٹ، آلات سماعت، کلچ، واکنگ اسٹکس، موٹرائزڈ ٹرائی سائیکل وغیرہ تقسیم کیے جائیں گے۔

ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر افسر بڈگام ڈاکٹر فرحانہ نے کہا کہ کیمپ کا انعقاد آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت ضلع بھر میں خصوصی طور پر معذور افراد کو امداد پہنچانے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ ان کی حقیقی شکایات کا ازالہ کیا جاسکے اور انہیں مطلوبہ امداد فراہم کی جاسکے اور وہ اپنی روز مرہ کی زندگی عام لوگوں کی طرح گزار سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ خصوصی طور پر معذور افراد باصلاحیت ہیں اور دوسروں کی طرح معاشرے میں بڑے پیمانے پر اپنا حصہ ادا کر رہے ہیں اور اپنا ایک اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے جسمانی طور خاص افراد کی فلاح و بہبود کے لئے مختلف اسکیمیں شروع کی ہیں۔

پروگرام کو ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر افسر بڈگام، ضلع انتظامیہ بڈگام اور محکمہ دیہی ترقی کے باہمی اشتراک سے کیا گیا، جنہوں نے ضلع بڈگام میں سروے کر کے جسمانی طور ناخیز افراد کا ڈاٹا جمع کیا تھا۔

اس موقع پر ALIMCO کے ڈاکٹر انیل کمار اور ڈاکٹر کپل نشاد نے متعدد مریضوں کا معائنہ کیا اور انہیں ان کے علاج کے لیے مختلف اسکیموں اور فلاحی پروگراموں کے بارے میں بتایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.