تفصیلات کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد جموں و کشمیر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر مانچھوا آری باغ علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کاروائی شروع کی۔ تلاشی کاروائی کے دوران چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد تصادم شروع ہوا۔
کشمیر زون پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ بڈگام کے مانچھوا آری باغ علاقے میں تصادم شروع ہوا ہے۔ سیکیورٹی فورسز اور پولیس کاروائی میں مصروف ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں عسکری تنظیم جیشِ محمد سے وابستہ دو عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں۔
بتا دیں کہ ضلع بڈگام میں یہ رواں ماہ کا دوسرا تصادم ہے۔ اس سے قبل چاڈورہ میں فوج نے ایک عسکریت پسند کو زندہ گرفتار کیا تھا۔