ETV Bharat / state

Govt Bus Gutted in Budgam: بڈگام میں گورنمنٹ بس خاکستر - گورنمنٹ بس پر اسرار آگ کے سبب خاکستر

ضلع بڈگام کے کھاگ علاقے میں سڑک کنارے پارک کی گئی ایک گورنمنٹ بس آگ کے سبب خاکستر ہو گئی ہے۔ SRTC Bus Gutted in Central Kashmir

بڈگام میں گورنمنٹ بس خاکستر
بڈگام میں گورنمنٹ بس خاکستر
author img

By

Published : Jan 16, 2023, 12:55 PM IST

بڈگام میں گورنمنٹ بس خاکستر

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پیر کی صبح کھاگ علاقے میں جموں و کشمیر روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی ایک بس میں اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بس کو اپنی زد میں لے لیا۔ آگ لگنے سے بس مکمل طور پر خاکستر ہو گئی ہے۔ تاہم اس واردات میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایک ایس آر ٹی سی بس زیر رجسٹریشن نمبر JK0IY-0848 ، جو شنگلی پورہ کھاگ میں سڑک کنارے پارکی کی گئی تھی، میں اچانک آگ نمودار ہوئی گئی۔ آتشزدگی کے سبب (فائبر کی بنی) بس پوری طرح خاکستر ہو گئی۔ یہ واقعہ پیر کی صبح تقریباً 7:00 بجے پیش آیا۔

ایک پولیس افسر نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ فوری طور معلوم نہ ہو سکی، تاہم اس سلسلے میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس افسر نے مزید کہا کہ آگ کی اس واردات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم بس مکمل طور پر خاکستر ہو گئی ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ خاکستر ہوئی بس سرینگر شنگلی پورہ، کھاگ روڈ پر چلتی ہے اور رات کو یہیں سڑک کنارے پارک کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: Four Shops Gutted in South Kashmir: آتشزدگی میں چار دکانیں خاکستر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.