ETV Bharat / state

چاڈورہ: امتحان میں فیل ہونے پر خودکشی کی کوشش - خودکشی کرنے کی کوشش

چاڈورہ کے بزگو کی ایک طالبہ نے زہر کھا کر اپنی زندگی اس لیے ختم کرنے کی کوشش کی کیوںکہ وہ امتحان میں ناکام ہو گئی تھی۔

girl student
خودکشی
author img

By

Published : Feb 26, 2021, 7:46 PM IST

دسویں جماعت کے امتحان میں ناکام ہونے کے بعد چاڈورہ بڈگام کی ایک طالبہ نے خودکشی کرنے کی کوشش کی۔

بتایا جا رہا ہے کہ چاڈورہ کے بزگو کی اس طالبہ نے زہر کھا کر اپنی زندگی ختم کرنے کی کوشش کی۔ طالبہ نے جب زہر کھایا تو اہل خانہ نے اسے فوری طور پر سب ضلع ہسپتال چاڈورہ میں داخل کیا جہاں سے ڈاکٹروں نے اسے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سرینگر منتقل کیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق لڑکی کا علاج چل رہا ہے اور اب اس کی حالت مستحکم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈرائیور بھیک مانگنے پر مجبور کیوں؟

واضح رہے کہ دسویں جماعت کے امتحانات میں اٹھارہ ہزار سے زائد بچے ناکام ہوئے ہیں۔ اس سال دسویں جماعت کے امتحان میں پچہتر ہزار ایک سو بتیس طلباء نے شرکت کی تھی۔

کئی طلباء و طالبات نے سو فیصد مارکس حاصل کئے لیکن کئی ایسے بھی ہیں جو ناکام ہو گئے ہیں۔

چاڈورہ: امتحان میں فیل ہونے پر خودکشی کی کوشش

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.