ETV Bharat / state

بڈگام میں آتشزدگی، چار رہائشی مکان دو گؤ خانے خاکستر - بڈگام چار مکان خاکستر

Pakherpora Budgam Fire Incident بڈگام کے پکھر پورہ علاقے میں آگ کے سبب رہائشی مکانات سمیت دو گؤ خانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بڈگام میں آتشزدگی، چار رہائشی مکان دو گؤ خانے خاکستر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 16, 2024, 7:10 PM IST

بڈگام میں آتشزدگی، چار رہائشی مکان دو گؤ خانے خاکستر

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں آتشزدگی کی ایک ہولناک واردات میں چار رہائشی مکانوں سمیت دو گؤ خانے خاکستر ہو گئے۔ آگ کی یہ واردات ضلع کے پکھرپورہ علاقے میں رونما ہوئی۔ مقامی باشندوں نے بتایا کہ آگ اچانک سے ایک رہائشی مکان سے نمودار ہوئی جس نے فوراً آس پاس کے گھروں کو بھی اپنی زد میں لے لیا۔ آگ کی اس واردات میں بونہ محلہ، پکھر پورہ میں چار رہائشی مکانات اور ان میں موجود املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے علاوہ ازیں دو گؤ خانے بھی خاکستر ہو گئے۔

لوگوں نے بتایا کہ آتشزدگی کی کی اطلاع فوری طور پر فائر اینڈ ایمرجنسی کو دی گئی جس کے بعد فائر فائٹرز نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا، تاہم اس دوران لاکھوں روپے مالیت کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی۔ آتشزدگی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ادھر، پولیس نے آتشزدگی کی نسبت سے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے جبکہ آگ کے سبب محمد اسلم میر، نثار احمد، محمد اکبر ڈار اور عبدالرشید نامی باشندوں کے رہائشی مکانات خاکستر ہو گئے۔

مزید پڑھیں: اننت ناگ میں شبانہ آتشزدگی، 8 رہائشی مکان خاکستر

واضح رہے کہ سرما کے دوران، ماہرین کے مطابق، آتشزدگی کی زیادہ واردات رونما ہوتی ہیں۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ سرما کے دوران گرمی حاصل کرنے کے لیے مختلف آلات خاص کر بجلی سے چلنے والی ہیٹر وغیرہ کا استعمال کثرت سے ہوتا ہے اور بعض اوقات شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آتشزدگی کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔ ماہرین نے عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.