ETV Bharat / state

Budgam Market Checking قواعد کی خلاف وزری کرنے والے فوڈ بزنس آپریٹرز پر جرمانہ عائد

ماہ مبارک رمضان، نوروز اور نوراترا کے پیش نظر فوڈ سیفٹی ڈپارٹمنٹ نے ضلع بڈگام میں مارکیٹ چیکنگ ڈرائیو کو تیز کر دیا ہے۔

قواعد کی خلاف وزری کرنے والے فوڈ بزنس آپریٹرز پر جرمانہ عائد

author img

By

Published : Mar 18, 2023, 4:58 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں مارکیٹ چیکنگ اسکواڈ نے ضلع میں مختلف ریستوران، فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹس، چائے اسٹالوں اور روایتی اسٹریٹ فوڈ وینڈرز کا معائنہ کیا اور صارفین کو فراہم کیے جانے والی غذائی اجناس کا معیار چیک کیا۔ مارکیٹ چیکنگ کے دوران فوڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ نے دو درجن سے زائد فوڈ بزنس آپریٹرز پر فوڈ سیفٹی ریگولیشنز 2011 کی مختلف دفعات کے تحت 30000 روپے جرمانہ عائد کیا۔ مارکیٹ چیکنگ ڈرائیو اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی کے نامزد افسر، ایف ایس ایس اے بڈگام کی زیر قیادت انجام دی گئی۔

مارکیٹ چیکنگ کے دوران ٹیم نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے فوڈ بزنس آپریٹرز کو متنبہ کیا کہ وہ ’’فوڈ سیفٹی کے حوالہ سے وضع کیے گئے ضوابط کی خلاف ورزی میں ملوث نہ ہوں، جو کہ صحت عامہ کے خلاف ہے۔‘‘ مارکیٹ چیکنگ ڈرائیو نے متنبہ کیا اگر فوڈ بزنس آپریٹرس کو مستقبل میں ایسا کرنے کا مرتکب پایا گیا تو ان پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی کے نامزد افسر، یامین نبی، نے فوڈ بزنس آپریٹرس / وینڈرس سے محفوظ اور معیاری اشیائے خورد و نوش کی فروخت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ مہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے چلائی جا رہی ہے کہ فوڈ سیفٹی کے تمام معیارات پر مکمل عمل کیا جائے اور اس طرح کی مہم بڈگام ضلع میں مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔‘‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز ضلع انتظامیہ کی جانب سے ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ طلب کی گئی جس میں ماہ مبارک رمضان، نوروز اور نوراترا کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ افسران نے متعلقہ محکمہ جات سے ضلع بھر میں بنیادی سہولیات کی فراہم کو یقینی بنائے جانے کی تلقین کرنے کے علاوہ مارکیٹ چیکنگ ڈرائیو کے ذریعے بازار میں معیاری غذائی اجناس کی فراہمی کو یقینی بنائے جانے پر بھی زور دیا۔ انتظامیہ نے اس حوالہ سے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دیے جانے کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: CAPD seals 4 shops in Srinagar: سرینگر میں 3 مٹن، ایک پولٹری دکان سیل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.