ETV Bharat / state

Drug Peddlers Booked Under PSA بڈگام میں پانچ منشیات فروش پی ایس اے کے تحت گرفتار - بڈگام میں منشیات فروشوں پر پی ایس اے

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے پانچ منشیات فروشوں کو پی ایس اے کے تحت گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ان مشیات فروشوں کو جموں کے کوٹ بھلوال جیل منتقل کیا ہے۔Drug Peddlers Booked Under PSA

five-drug-peddlers-booked-under-psa-in-budgam-shifted-to-kot-balwal-jail
بڈگام میں پانچ منشیات فروش پی ایس اے کے تحت گرفتار
author img

By

Published : Oct 15, 2022, 10:22 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے پانچ منشیات فروشوں کو پیبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا ہے۔پولیس نے ان مشیات فروشوں کو جموں کے کوٹ بھلوال جیل منتقل کیا ہے۔ Drug Peddlers Booked Under PSA

پولیس کے مطابق پانچ منشیات فروشوں کے خلاف ضلع کے مختلف پولیس تھانوں میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 12 مقدمات درج تھے اور یہ منشیات فروش ضلع بڈگام کے مقامی نوجوانوں کو منشیات فراہم کرکے منشیات کے کاروبار کو فروغ دے رہے تھے۔

گرفتار منشیات فروشوں کی شناخت نثار احمد راتھر ولد مشتاق احمد راتھر ساکن قیصر ملہ چاڈورہ، محمد اشرف کمار ولد عبدالغفار کمار ساکن یاری خاہ خانصاحب بڈگام، محمد الطاف لٹو ولد محمد امین لٹو ساکن ڈف پورہ، نصراللہ پورہ بڈگام، غلام قادر ملک ولد غلام محمد ملک ساکن شنگلی پورہ کھاگ، بڈگام اور عادل احمد پنڈت ولد مرحوم فاروق احمد پنڈت ساکن مازہامہ ماگام کے طور پر ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: PSA on Journalists in Kashmir : سنہ 2022 میں دو صحافی پی ایس اے کے تحت گرفتار، وزارت داخلہ

پولیس نے عوام سے منشیات کے خلاف جنگ لڑنے کی اپیل کی تاکہ اس بدعت کو بڈگام ضلع سے صاف کیا جائے۔ وہیں بڈگام کے لوگوں نے پولیس کی منشیات کے خلاف سخت کارروائی کی ستائش کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.