وسطی کشمیر کے کرالپورہ بڈگام میں آج صبح گولیوں کی آواز سنائی دی۔ اطلاع کے مطابق مبینہ عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف پارٹی پر گولیاں چلائیں۔
سی آر پی ایف افسران کے مطابق سی آر پی ایف کانوائے پر کچھ نا معلوم افراد نے گولیاں چلائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گاڑیوں پر گولیوں کے نشانات موجود ہیں۔ تاہم سی آر پی ایف نے جوابی کارروائی نہیں کی۔ سی آر پی ایف افسر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کارروائی جاری ہے۔
تاہم پولیس نے اپنے بیان میں فائرنگ کی رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق کچھ شر پسندوں نے فورسز پر پتھراؤ کیا جس کے بعد سی آر پی ایف نے شر پسندوں کو منتشر کرنے کے لئے ہوا میں گولیاں چلائیں۔
ادھر سی آر پی ایف نے پولیس کے بیان کی تردید کی ہے اور کہا کہ انہوں نے کوئی گولی نہیں چلائی۔
تازہ تفصیلات کے مطابق علاقے میں تلاشی کارروائی جاری ہے اور نا معلوم بندوق برداروں کی تلاش جاری ہے۔