وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں خودکشی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، ناگام، چاڈورہ میں ایک چالیس سالہ خاتون ہیلتھ ورکر نے مبینہ طور زہریلی چیز کھا کر خودکشی کر لی ہے۔
زہریلی چیز کھانے کے بعد خاتون کو فوری طور پر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے اسے نازک حالت میں سرینگر اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم خاتون نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔
خودکشی کرنے والی ہیلتھ ورکر کی شناخت ڈلی پورہ، ناگام سے تعلق رکھنے والی چالیس سالہ سجا کے طور پر ہوئی ہے۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ خاتون نے پیر اور منگل کی درمیانی شب زہریلی چیز کھا لی تھی تاہم ابھی تک خاتون کے اس اقدام کی وجہ معلوم نہیں ہو پائی ہے۔
مزید پڑھیں؛ جموں کشمیر میں منشیات کے استعمال میں اضافہ کیوں؟
پولیس نے اس ضمن میں معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔
وادی کشمیر میں خودکشی کے بڑھتے رجحان پر عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔