ETV Bharat / state

Excess Payment Under MGNREGA in Budgam: مالی خرد برد کے الزام میں پانچ ملازمین اٹیچ

بڈگام میں MGNREGA کے تحت کیے گئے کاموں میں مبینہ طور اضافی رقم واگزار کرنے کے معاملہ میں تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

مالی خرد برد کے الزام میں پانچ ملازمین معطل

author img

By

Published : Mar 7, 2023, 6:46 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں بلاک ایس کے پورہ میں منریگا (MGNREGA) کے تحت زائد رقام ادا کرنے کے الزام میں پانچ ملازمین کو معطل کر دیا گیا ہے اور ان کے خلاف مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ ایک آفیشل نے، اپنا نام مخفی رکھنے کی شرط پر، اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مصدق نذیر (VLW)، الیاس احمد وانی (انچارج جونیئر اسسٹنٹ) اور اویس محمد ڈار (ٹیکنیکل اسسٹنٹ)، افرمین علی (ٹیکنیکل اسسٹنٹ) کے علاوہ سریر احمد گنائی (GRS) کو ایم جی نریگہ (MGNREGA) کے تحت کئے گئے کاموں میں اضافی رقم واگزار کرنے کا قصوروار پایا گیا ہے۔

پروجیکٹ آفیسر ویجز ایمپلائمنٹ (ACD) بڈگام نے ان پانچ ملازمین کو معطل کر دیا ہے اور بلاک ایس کے پورہ میں ’’ایم جی نریگا‘‘ کے تحت زائد ادائیگی جاری کیے جانے پر انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچوں اہلکاروں کو معطل کر کے ان سبھی کو اے سی ڈی آفس، بڈگام، سے منسلک کر دیا گیا ہے۔

اس ضمن میں ضلع انتظامیہ بڈگام کی جانب سے ایک انکوائری ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس میں اے ڈی پلاننگ، بڈگام، محمد ابراہیم، بی ڈی او ایس کے پورہ شہباز چودھری، ایس او پلاننگ آف بلاک ناربل ارشاد احمد اور اے سی ڈی آفس بڈگام کے جے ایس اے پلاننگ تنویر احمد لون شامل ہیں۔ انکوائری ٹیم کو ایک ہفتے کے اندر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: Govt employees Absent In Anantnag اننت ناگ میں غیر حاضر ملازمین کے خلاف کریک ڈاؤن،92 ملازمین غیر حاضر پائے گئے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.