ETV Bharat / state

بڈگام میں بھی آج عالمی یوم ماحولیات منایا گیا - jammu kashmir news

یس ڈی ایم چاڈورہ پرنس نور الحمید نے محکمہ سیاحت کے کئی افسران کے ساتھ مل کر یوسمرگ میں عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر شجر کاری کی۔

بڈگام میں بھی آج عالم یوم ماحولیات منایا گیا

author img

By

Published : Jun 5, 2021, 7:59 PM IST

جموں کشمیر کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع بڈگام میں بھی آج عالمی یوم ماحولیات منایا گیا۔ اس سلسلے میں ضلع کے کئی سیاحتی مقامات پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

بڈگام میں بھی آج عالم یوم ماحولیات منایا گیا

اسی طرح کی ایک تقریب سیاحتی مقام یوس مرگ میں بھی منعقد کی گئی۔ایس ڈی ایم چاڈورہ پرنس نور الحمید نے محکمہ سیاحت کے کئی افسران کے ساتھ مل کر یوسمرگ میں عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر شجر کاری کی۔ شجر کاری کے بعد ایس ڈی ایم اور دیگر متعلقہ حکام کے ساتھ ساتھ محکمہ سیاحت کے افسران نے علاقے میں صفائی کرنے کی مہم چلائی۔

صفائی مہم میں مقامی لوگ اور پونی والوں نے بھی حصہ لیکر سیاحتی مقام یوس مرگ کی صفائی کی۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے ایس ڈی ایم چاڈورہ نے یوس مرگ آنے والے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ یہاں ہر صفائی کا دھیان رکھتے ہویے یہاں گندگی نہ ڈالیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کے بعد یوس مرگ کی صفائی پر کافی دھیان دیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو اسکی طرف راغب کیا جائے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوس مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو ہدایت دی گئی کہ یہاں پر ڈسٹ بن لگائے جائے تاکہ علاقے کو صاف رکھنے میں مدد حاصل ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.