وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج بعد دوپہر ڈانگر پورہ کے 55 سالہ شخص کو بجلی کا شدید ترین کرنٹ لگا، جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
مزکورہ شخص کی شناخت عبدالرشید ڈار ولد محمد شعبان ڈار ساکنہ ڈانگر پورہ بڈگام کے بطورِ ہوئی ہے۔ اس خبر سے علاقے کے لوگوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بڈگام: آج بھی روایتی چکی کا چلن
اس ضمن میں نزدیکی پولیس سٹیشن میں ایک ایف آئی آر بھی درج کر لیا گیا ہے اور اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔