ETV Bharat / state

جموں و کشمیر کے گیارہ اضلاع میں 84 گھنٹوں کا لاک ڈاؤن - جموں و کشمیر کے گیارہ اضلاع میں کورونا لاک ڈاؤن

کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے مدنظر انتظامیہ نے یہ اقدامات اٹھائے ہیں، انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس سے محفوط رہنے کے لئے کووڈ ایس او پیز جیسے ماسک کا استعمال، سوشل ڈسٹنسنگ، وقت وقت پر ہاتھ دھونا اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

جموں و کشمیر کے گیارہ اضلاع میں چوراسی گھنٹوں کا لاک ڈاؤن

author img

By

Published : Apr 29, 2021, 10:11 PM IST

کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر انتظامیہ نے تو پہلے سے ہی کئی اقدامات اٹھائے ہیں لیکن کورونا وائرس کے معاملوں میں کوئی کمی نہیں دیکھنے کو مل رہی ہے۔ آج جموں و کشمیر کے گیارہ اضلاع میں کورونا لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے، اب یہ دیکھنے والی بات ہوگی کہ کیا کورونا کے معاملوں میں کچھ کمی آتی ہے یا نہیں۔

جموں و کشمیر کے گیارہ اضلاع میں چوراسی گھنٹوں کا لاک ڈاؤن

آپ کو بتادیں کہ جن گیارہ اضلاع میں کورونا لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے ان میں سرینگر، بڈگام، کولگام، جموں، اننت ناگ، پلوامہ، بارہمولہ، گاندربل، کٹھوعہ، ادھمپور شامل ہیں۔ ان اضلاع میں لوگوں کی نقل و حمل کو روک دیا جائے گا اور صرف ضروری اشیا کی دکانیں کھولنے کی اجازت ہوگی۔

اس کے علاوہ ایمرجنسی میں ہی لوگوں کو چلنے پھرنے کی اجازت دی جائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.