بڈگام :مشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے ضلع بڈگام میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ضلع میں سال رواں کے دوران اب تک این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کی جانے والی 14 ویں گرفتاری ہے۔
-
*Notorious Drug Smuggler Booked Under PIT NDPS Act in Budgam, 14 Arrested So Far in the Year Under the Act.*
— BUDGAM POLICE (@BudgamPolice) December 23, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">*Notorious Drug Smuggler Booked Under PIT NDPS Act in Budgam, 14 Arrested So Far in the Year Under the Act.*
— BUDGAM POLICE (@BudgamPolice) December 23, 2023*Notorious Drug Smuggler Booked Under PIT NDPS Act in Budgam, 14 Arrested So Far in the Year Under the Act.*
— BUDGAM POLICE (@BudgamPolice) December 23, 2023
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے بڈگام میں ایک منشیات فروش کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جو مقامی نوجوانوں کو منشیات سپلائی کرنے میں ملوث تھا۔انہوں نے منشیات فروش کی شناخت اشفاق رحمان خان ساکن شیخ پورہ بڈگام کے طور پر کی۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ ضلع بڈگام میں سال رواں کے دوران اب تک کی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت عمل میں لائی جانے والی 14 ویں گرفتاری ہے۔موصوف ترجمان نے کہا کہ پولیس نے ضلع میں سال رواں کے دوران این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 77 مقدمے درج کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 'اس سلسلے میں منشیات سے متعلق مختلف کیسوں میں ملوث 127 افراد کو گرفتار کیا گیا اور پولیس کی کاوشوں سے بھاری مقدار میں نشہ آور مواد کو ضبط کیا گیا ہے'۔
مزید پڑھیں:
بتادیں کہ معاشرے سے منشیات کی بدعت کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے جموں وکشمیر پولیس نے وسیع پیمانے پر مہم جاری رکھی ہے جس کے تحت آئے روز منشیات فروشوں کی گرفتاری اور نشہ آور مواد کی ضبطی عمل میں لائی جاتی ہے۔