ETV Bharat / state

Drug Peddler Arrested بڈگام میں منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں ممنوعہ مادہ برآمد

بڈگام پولیس نے وتھورا چاڈورہ علاقہ میں ایک رہاشی مکان سے 26 کلو گرام وزنی ممنوعہ اشیاء( چرس جیسا مادہ) برآمد کیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے۔

drug-peddler-arrested-in-budgam-with-contraband-substances
ڈگام میں منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں ممنوعہ مادہ برآمد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 5, 2023, 5:06 PM IST

بڈگام : معاشرے سے منشیات کی بدعت کو ختم کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے بڈگام پولیس نے سنیچر کے روز ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار منشیات فروش کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء برآمد بھی کیا گیا ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سنیچر کے روز پولیس چوکی موچھوا کو ایک مصدقہ ذرائع نے وتھورا چاڈورہ کے ایک منشیات فروش کے بارے میں معلومات فراہم ہوئی، کہ منشیات فروش نے اپنے رہائشی مکان میں چرس جیسا مادہ چھپا کر رکھا ہے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم تشکیل دی گی اور مذکوہ ٹیم نے جائے مقام پر پہنچ گئی۔ اس دوران ٹیم نے مذکورہ مکان کی تلاشی ایگزیکٹیو مجسٹریٹ (فسٹ کلاس) کی موجودگی میں لی۔ تلاشی کے دوران گھر سے تقریباً 26 کلو گرام وزنی پاؤڈر کی شکل میں چرس جیسا مادہ برآمد کیا گیا۔ پولیس نے ممنوعہ اشیاء ضبط کرنے کے بعد ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کیا ہے۔گرفتار شخص کی شناخت نذیر احمد منیگورو ولد غلام محمد منیگورو ساکن واتھورہ چاڈورہ کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے مذکوہ شخص کے خلاف پولیس اسٹیسش چاڈورہ میں قانون کے متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرکے تفتیش شروع کی ہے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ جموں وکشمیر پولیس منشیات کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس ضمن میں وہ نہ صرف اس بری عادت میں شامل مجرموں کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل رہے ہیں بلکہ وہ نوجوان نسل میں اس سلسلے میں بیداری پھیلانے کے لیے مختلف بیداری ریلیاں، سمینار، کونسلنگ کررہے ہیں تاکہ نوجوان ان سے دور رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.