ETV Bharat / state

Drug Peddler Arrested in Budgam: بڈگام میں منشیات فروش گرفتار، منشیات ضبط - ناکہ چیکنگ کے دوران ایک منشیات فروش

بڈگام پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران ایک منشیات فروش کی تحویل سے ایک کلوگرام سے زائد وزنی چرس پاؤڈر ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Budgam Police Recovered Charas

بڈگام میں منشیات فروش گرفتار، منشیات ضبط

author img

By

Published : Feb 3, 2023, 6:01 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں جموں و کشمیر پولیس نے منشیات فروش کر گرفتار کر لیا۔ بڈگام پولیس کا کہنا ہے ضلع کے چیوڈارہ، بیروہ علاقے میں پولیس کی جانب سے قائم کیے گئے ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس پارٹی نے اسے ایک مخصوص حکمت عملی کے تحت حراست میں لیکر اس کی تلاشی لی۔

بڈگام پولیس کا کہنا ہے کہ اس شخص کی تلاشی کے دوارن 1130 گرام وزنی چرس پاؤڈر برآمد ہوئی۔ جس کے بعد اسے موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ بڈگام پولیس نے حراست میں لیے گئے منشیات فروش کی شناخت تنویر احمد گنائی ولد محمد یوسف گنائی ساکنہ سودھی پورہ، بیروہ طور پر کی ہے۔ بڈگام پولیس نے اس ضمن میں ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر 13/2023 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن بیروہ میں درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ رواں سال اب تک ضلع میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس میں سے ایک شخص کے خلاف گزشتہ سال برس ایف آئی آر درج کی گئی تھی تاہم وہ فرار تھا اور اُسے رواں برس گرفتار کر لیا گیا۔ جموں و کشمیر پولیس نے منشیات کے بڑھتے رجحان میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے اور منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد سے متعلق کسی بھی معلومات کو پولیس تک پہنچانے کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں: NCORD Meet in Budgam بڈگام میں این سی او آر ڈی کا ساتواں اجلاس منعقد

پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی میں ملوث کسی بھی شخص کو بخشا نہیں جائے گا اور ملزمین کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس وادی کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں درجنوں منشیات فروشوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جیل بھیج دیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.