بڈگام: بڈگام پولیس کی منشیات کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھتے ہوئے اور سماج سے منشیات کی اس بدعت کو جڑ سے نیست و نابود کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے۔ منشیات فروش کے قبضے سے ممنوعہ مادہ بھی برآمد کیا گیا۔ Drug peddlers Arrested In Budgam
پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق سوگئن کھاگ میں ناکے پر ڈیوٹی کے دوران ایک شخص نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس پارٹی نے اس کا پیچھا کیا اور مذکورہ شخص کو بڑی ہی حکمت عملی سے پکڑ لیا گیا۔ ذاتی تلاشی کے دوران پولیس نے ان کے قبضے سے 100 گرام وزنی چرس جیسا مادہ برآمد کیاcontraband substances recovered From Drug Peddler
پولیس کے مطابق منشیات فروش کی شناخت شمس الرحمان شیخ ولد عبدالرحمن شیخ ساکن ستہارن کھاگ کے طور پر ہوئی ہے ۔اس ضمن میں پولیس نے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 04/2023 پولیس سٹیشن کھاگ میں درج کرکے تفتیش شروع کی۔
مزید پڑھیں: Drug Peddler Arrested کپواڑہ میں منشیات فروش دو کلو منشیات سمیت گرفتار
بتادیں کہ سال 2023 میں بڈگام پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی پہلی گرفتاری ہے۔ پولیس نے ضلع کی عوام سے منشیات کی فروخت سے متعلق کسی بھی معلومات کی اطلاع پولیس کو دینے کی اپیل کی ہے۔