بڈگام:ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بڈگام نے کرمنل پروسیجر کوڈ (سی آر پی سی) کی دفعہ 144 کے تحت سوشل میڈیا کے غلط استعمال کی بڑھتی ہوئی تشویش کو دور کرنے کے لیے عوام کو کچھ ضابطوں پر عمل کرنے کی ہدایات جاری کی۔
جاری کردہ رہنما خطوط کا مقصد شہریوں کو عسکریت پسندی، علیحدگی پسندی، کسی کو دھمکیوں سے ڈرانا، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مجرمانہ مواد شئیر کرنا، کسی مذہب کی تذلیل کرنا، فوٹو یا ویڈیو شئیر کرنا جو کسی غیرقانونی کام کی وجہ بنے، فرقہ وارانہ طور پر حساس مواد سے متعلق اقدامات کے بارے میں وضاحت فراہم کرنا ہے۔
جاری کردہ حکم نامے کے مطابق "اگر آپ کو قابل اعتراض مواد پر مشتمل کوئی پیغام موصول ہوتا ہے تو اسکرین شاٹ اور تفصیلی معلومات کے ساتھ فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن یا پولیس پوسٹ کو اس کی اطلاع دیں۔اس کے علاوہ غلطی سے نامناسب مواد شیئر کرنے کی صورت میں اس کو فوری طور پر ڈلیٹ کرے۔"
اس کے علاوہ کسی بھی واٹس ایپ گروپ کا حصہ نہ بنے جس میں اکثر پیغامات یا پوسٹس کے ساتھ عسکریت پسندی کا پرچار کیا جاتا ہے، ان افراد کے خلاف قیاس کیا جائے گا کہ یہ عوام اور ملک دشمن عناصر ہے بشرطیکہ جب تک کہ وہ گروپ کو چھوڑ نہ دیں یا پولیس کو رپورٹ نہ کریں۔
مزہد پڑھیں: