ETV Bharat / state

ڈائریکٹر سیاحت، ڈی سی بڈگام نے سیاحتی مقام دودھ پتھری کا دورہ کیا

author img

By

Published : Feb 23, 2021, 10:45 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے دودھ پتھری، یوسمرگ اور توسئہ میدان میں ترقی کے کام کاج کے لیے 100 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

director tourism
director tourism

وسطی ضلع بڈگام میں آج ڈائریکٹر سیاحت ڈاکٹر جی این ایتو نے ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا کے ہمراہ سیاحتی مقام دودھ پتھری کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈائریکٹر ٹورزم نے آنے والے سیاحتی سیزن کے لئے جاری تعمیر و ترقی کے کاموں کا جائزہ لیا۔

ڈائریکٹر سیاحت، ڈی سی بڈگام نے سیاحتی مقام دودھ پتھری کا دورہ کیا

انتظامیہ کی جانب سے دودھ پتھری، یوسمرگ اور توسئہ میدان میں ترقی کے کام کاج کے لیے 100 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ بعدازاں ڈائریکٹر سیاحت نے متعلقہ آفیسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی اور ان سے ڈرافٹ ماسٹر پلان پر عمل درآمد کرنے کی تاکید کی جو کہ اس خوبصورت سیاحتی مقام کو جاذبِ نظر بنانے کے لیے ہے۔

انھوں نے بتایا 'اس ماسٹر پلان کو سنہ 2011 میں ڈرافٹ کیا گیا تھا مگر کچھ نامعلوم وجوہات کی بنا پر اس کو ابھی تک عملایا نہیں گیا تھا۔ اس پر تیزی سے عمل کرنے کے لیے ہم نے اس کو متعلقین کے سامنے رکھا ہے تاکہ وہ اس کو فعل بنانے کے لیے اپنی تجویزات ؤ اعتراضات سے ہمیں آگاہ کریں'۔

انہوں نے بتایا 'اس ضمن میں اب تک 42 تجویزات ؤ اعتراضات ہمیں مختلف جگہوں سے موصول ہوئے ہیں. ان تجاویزات پر غور ؤ فکر کرنے اور ان میں سے فائدہ مند تجویزات ؤ اعتراضات کو عملانے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے تاکہ ان کو ماسٹر پلان ڈرافٹ میں شامل کیا جائے.

انہوں نے کہا 'اس کمیٹی کا چیرمین ٹاون پلانر ہے۔ ان کے علاوہ اے ڈی سی اور سی ای او دودھ پتھری ڈیولپمنٹ اتھارٹی، ایس ڈی ایم خانصاحب اور اے ڈی ٹورزم شامل ہیں۔ اس پلان میں آس پاس کے 09 گاؤں کو رکھا گیا ہے۔ ان ملحقہ گاؤں میں تمام ضروری کاموں کو یہاں کے لوگوں کے ساتھ مل کر انجام دیا جائے گا'.

یہ بھی پڑھیے
پی ڈی پی لیڈر وحید پرہ کی ضمانت عرضی مسترد

ان کا مزید کہنا ہے 'ہمارا مقصد دودھ پتھری کو سب سے موسر سیاحتی مقام بنانا ہے۔ اس ضمن میں یہاں پر پہلے سے موجود تعمیراتی ڈھانچے کو مزید مستحکم بنانے اور ضروری انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے کام جاری ہے.دودھ پتھری کی جانب سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے محکمہ سیاحت یہاں ایک 03 روزہ فیسٹیول کا اہتمام کر رہا ہے'.

ڈی سی بڈگام نے اس موقع پر بولتے ہوئے کہا 'ہم محکمہ سیاحت کو مکمل طور پر اس ضمن میں حمایت کریں گے تاکہ یہ فیسٹیول کامیاب رہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.