ETV Bharat / state

Dir Rural Sanitation Budgam Visit: ڈائریکٹر رورل سینیٹیشن نے بڈگام کا کیا دورہ - جموں و کشمیر رورل سینیٹیشن ڈیپارٹمنٹ

جموں و کشمیر رورل سینیٹیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر چرندیپ سنگھ نے ضلع بڈگام کے دورے کے دوران عہدیداروں سے کام میں سرعت لائے جانے کی تلقین کرتے ہوئے مقررہ وقت پر سبھی پروجیکٹس مکمل کرنے پر زور دیا۔ Director Rural Sanitation Department Visits Budgam

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jun 22, 2023, 2:20 PM IST

بڈگام (جموں و کشمیر) : ڈائریکٹر رورل سینیٹیشن جموں وکشمیر، چرندیپ سنگھ، نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں او ڈی ایف (ODF) کی نگرانی اور زمینی سطح پر کام کی پیشرفت کا مشاہدہ کرنے کی غرض سے ضلع بڈگام کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے بلاک بڈگام، چرارِ شریف، ناگام اور بی کے پورہ کا معائنہ کیا۔ ڈائریکٹر رورل سینی ٹیشن جے اینڈ کے نے پنچایت چون، بلاک بڈگام میں محکمہ دیہی ترقی کے عہدیداروں اور پی آر آئی ممبران سے بات چیت کی اور اپنی پنچایتوں کو صاف ستھرا رکھنے اور ان کے ساتھ ساتھ ٹھوس کچرے (Solid Waste) کا مکمل انتظام کرنے پر زور دیا۔

بی ڈی او چرار شریف اور بی کے پورہ کو ہدایت دی گئی کہ وہ کاموں کی ٹینڈرنگ اور عمل میں تیزی لائیں تاکہ پنچایت کے او ڈی ایف پلس پلان میں 15 اگست 2023 تک کام مکمل ہو سکیں۔ پنچایت قاضی پورہ میں کمیونٹی سینیٹری کمپلیکس کے لیے SBM-G کے تحت جاری کاموں میں حاصل ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینے کے بعد متعلقہ BDO اور AE کو ہدایت دی گئی کہ کاموں کی تکمیل اور اخراجات میں تیزی لائی جائے۔ اسی طرح پنچایت چون اور سی جی دھر میں سیگریگیشن شیڈ کی جانچ کی گئی اور متعلقہ پی آر آئیز کو ہدایت کی گئی کہ وہ ان کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

ڈائریکٹر رورل سینیٹیشن جے اینڈ کے، کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر پنچایت بڈگام زاہدہ میر، ایگزیکٹیو انجینئر آر ای ڈبلیو بڈگام، ضلع پنچایت آفیسر بڈگام ثانیہ حق خان بھی موقع پر موجود تھیں۔

مزید پڑھیں:Chief Secretary Visits Budgam: چیف سیکریٹری نے کیا بڈگام ضلع کا دورہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.