ETV Bharat / state

Director Horticulture Budgam Visit: ڈائریکٹر ہارٹیکلچر نے کیا بڈگام ضلع کا دورہ

author img

By

Published : Jun 5, 2023, 6:40 PM IST

محکمہ باغبانی کے ڈائریکٹر نے بڈگام ضلع کے دورے کے دوران کرشی وگیان کیندر، ہرن، سویہ بگ میں کسان سمپرک ابھیان میں شرکت کرکے باغ مالکان کے ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال کی۔

ڈائریکٹر ہارٹیکلچر نے کیا بڈگام ضلع کا دورہ

بڈگام (جموں و کشمیر) : ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر، جی آر میر، نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کا ایک خصوصی دورہ کیا اور کرشی وگیان کیندر، ہرن، بڈگام میں پنچایت حلقہ سویہ بُگ میں ہولیسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام (ایچ اے ڈی پی) کے تحت کسان سمپرک ابھیان میں شرکت کی۔ ڈائرکٹر ہارٹیکلچر نے تقریب کے دوران کسان رابطہ مہم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’’یہ پروگرام باغبانی اور زراعت کے شعبے میں جدید ترین ٹیکنالوجی اور مہارتوں کے ساتھ کسان برادری کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت کی ایک خصوصی پہل ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد کسانوں کو مختلف ذرائع معاش اور وسائل سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے اور فصلوں کی پیداوار اور کسانوں کی آمدن میں اضافہ ہی اس پروگرام کا اصل ہدف ہے۔ بعد ازاں، ڈائریکٹر نے محکمہ کے تعاون سے قائم کیے گئے کئی ہائی ڈینسیٹی سیب کے باغات کا بھی دورہ کیا اور نصر اللہ پورہ، بڈگام میں ہائی ڈینسیٹی باغات میں کئی پودے لگا کر عالمی یوم ماحولیات کی مناسبت سے پلانٹیشن ڈرائیو کا آغاز کیا۔

انہوں نے مقامی باغبانوں سے بھی بات چیت کی اور ان کے خدشات اور مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کسانوں، باغ مالکان کو محکمہ کی جانب سے مکمل تعاون کا بھی یقین دلایا اور ان کی پیداوار اور معیار کو بڑھانے کے لیے جدید اور سائنسی تکنیک کو اپنانے کی ترغیب دی۔ ڈائریکٹر کے ساتھ چیف ہارٹیکلچر آفیسر بڈگام ڈاکٹر محمد اقبال بابا اور ہارٹیکلچر زون کے دیگر آفیسران اور اہلکار بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں کسان رابطہ مہم میں مقامی کسانوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

مزید پڑھیں: Awareness Programme for farmer بڈگام میں کسانوں کیلئے بیداری پروگرام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.