بڈگام: وسطی کشمیر (سنٹرل کشمیر رینج) کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی) سوجیت کمار نے ضلع بڈگام کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈی آئی جی نے سیکورٹی صورتحال، عسکریت پسندی مخالف کارروائیوں، امن و امان کی صورتحال، انسداد منشیات مہم اور روزانہ کی پولیسنگ سے متعلق دیگر امور کے بارے میں ڈی پی او ہال بڈگام میں جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ DIG Central Kashmir Budgam Visit
ڈی آئی جی، سی کے آر، نے ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے بڈگام میں پولیس کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے مجموعی سیکورٹی صورتحال، انسداد منشیات مخالف آپریشن کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے تمام افسران کو زیر التواء مقدمات کی تحقیقات ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ ڈی آئی جی نے پولیس اور پبلک ریلیشنز کو مضبوط بنانے کے حوالہ سے ’’سروس اورینٹڈ پولیسنگ‘‘ پر بھی زور دیا جس سے عوام کا اعتماد حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ سماج ملک دشمن سرگرمیوں سے نمٹنے کے دوران پیشہ ورانہ فرائض انجام دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ ڈی آئی جی، سی کے آر، نے آئندہ یوم جمہوریہ 2023 کی تقریبات کے سلسلے میں اٹھائے جا رہے حفاظتی اقدامات اور تیاریوں کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی۔ انہوں نے افسران کو یوم جمہوریہ تقریب کی پر امن تقریبات کے لیے تمام ضروری اور مطلوبہ انتظامات کرنے کی ہدایت دی۔
دریں اثناء، ڈسٹرکٹ پولیس ہیڈکوارٹر بڈگام کے ڈی پی ایس میں ایک تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں ڈی آئی جی (سی کے آر)، ڈی آئی جی، سی آر پی ایف، ایس ایس پی بڈگام اور پولیس اور سی آر پی ایف کے دیگر سینئر افسران نے 23 ترقی پانے والے افسران کو سب انسپکٹر کے عہدے سے نوازا اور انہیں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ڈی آئی جی، سی کے آر، ڈی آئی جی سی آر پی ایف اور ایس ایس پی بڈگام نے افسران اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی۔ ڈی آئی جی، سی کے آر نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ’’اس پروموشن سے ورکنگ اسائنمنٹ میں مزید ذمہ داریوں اور چیلنجز کا اضافہ ہوتا ہے اور امید ظاہر کی کہ افسران مستقبل میں بھی جوش اور جذبے کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔ انہوں نے ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔