ETV Bharat / state

’ڈرائیور کی قدرتی موت نہیں ہوئی بلکہ اسے قتل کیا گیا‘ - کیمرہ فوٹیج وائرل

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں نوجوان کی لاش برآمد ہونے کے بعد علاقے میں صف ماتم بچھ گئی، وہیں لوگوں نے اسے قدرتی موت نہیں بلکہ قتل قرار دے دیا۔

’ڈرائیور کی قدرتی موت نہیں ہوئی بلکہ انہیں قتل کیا گیا‘

author img

By

Published : Apr 6, 2021, 2:56 PM IST

Updated : Apr 6, 2021, 3:45 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے دہارمنہ علاقے میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ماگام سے تعلق رکھنے والے ستائیس سالہ ڈرائیور علی محمد کی لاش برآمد ہوئی۔

’ڈرائیور کی قدرتی موت نہیں ہوئی بلکہ انہیں قتل کیا گیا‘

مقامی لوگوں نے اسکی اطلاع پولیس کو دی جنہوں نے لاش کو طبی و قانونی لوازمات کے لیے اپنی تحویل میں لے لیا۔

مقامی لوگوں نے واقعے کے خلاف احتجاج کیا اور اسے قتل قرار دیتے ہوئے قصورواروں کو جلد پکڑنے کا مطالبہ کیا۔ لوگوں نے بتایا کہ واردات کے حوالے سے ایک سی سی ٹی وی کیمرہ فوٹیج وائرل ہوئی جس سے لگ یہ ظاہر ہو رہا ہے کہ علی محمد کی موت قدرتی طور واقع نہیں ہوئی بلکہ اسے ’’سوچی سمجھی سازش کے تحت قتل کر دیا گیا ہے۔‘‘

علی محمد کی لاش کو انکے آبائی علاقہ مالموہ، ماگام پہنچاتے ہی وہاں صف ماتم بچھ گئی۔ مقامی لوگوں نے اس حوالے سے احتجاجی کیا اور ’’قاتلوں‘‘ کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔

پولیس نے اس کی نسبت سے کیس درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق فوت ہوئے شخص کے جسم پر اذیتوں کے نشان موجود نہیں تھے جبکہ ابتدائی طبی رپورٹ کے مطابق انکی موت حرکت قلب بند ہونے سے واقع ہوئی۔

پولیس نے مزید کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور مزید تفتیش کے بعد ہی یہ واضح ہوگا کہ یہ قتل تھا یا قدرتی موت۔

Last Updated : Apr 6, 2021, 3:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.