بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈی سی بڈگام ایس ایف حامد نے ضلع بڈگام کے بلاک پکھیر پورہ اور بلاک سورسیار میں ترقیاتی کاموں کے جائزہ اجلاس کی میٹنگ بلائی اور وہاں چل رہے کاموں کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔
اس تفصیلی جائزہ میٹنگ میں خواہش مند بلاکس نے پروگرام کے تحت تمام اہم کاموں پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈی سی نے مختلف لائن ڈپارٹمنٹس کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ انہیں تفویض کردہ پروجیکٹس کی سو فیصد سیچوریشن حاصل کریں۔ DC Budgam takes review of works in Aspirational blocks
ڈی سی نے زراعت اور متعلقہ شعبوں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ زرعی اور متعلقہ کاموں میں مصروف تمام گھرانوں کا سروے مکمل کریں۔ انہیں دونوں بلاکس میں کے سی سی کی سیچوریشن حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ڈسٹرکٹ انمل ہسبنڑری افسر کو ان دونوں بلاکوں میں مویشیوں کی معمول کی جانچ اور ویکسینیشن کی ہدایت کی گئی۔
چیف ایجوکیشن آفیسر کو دونوں بلاکس میں اسکولوں کو ریشنلائز کرنے کی ہدایت کی گئی۔ انہیں آئی سی ٹی لیبز کو پُر کرنے کی ہدایت دی گئی جن کا ہدف پہلے ہی حاصل کر لیا گیا ہے۔ DC Budgam takes review of works in Aspirational blocks
ڈی سی نے سکل ڈویلپمنٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ان دونوں بلاکس میں بے روزگار نوجوانوں کو NIFT کے تعاون سے دی جانے والی ہنر مندی کی تربیت مکمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ بڈگام کے تمام کالجوں کو NEP کو عملی طور پر نافذ کرنا چاہئے۔
دیگر کے علاوہ اے ڈی ڈی سی بڈگام، اے ڈی سی بڈگام، پرنسپل ڈگری کالج بڈگام، سی ای او، سی ایم او، اے سی ڈی، ضلعی افسران، بی ڈی او اور دیگر سیکٹرل سربراہان میٹنگ میں موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں : DDC Chairman Meets Delegations بڈگام ڈی ڈی سی چیئرمین کا مختلف دیہات کا دورہ