ETV Bharat / state

مثبت کیسز میں نمایاں کمی کے باوجود رہنما خطوط پر عمل ناگزیر: ڈی سی بڈگام - کورونا مخالف ویکسین

ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام نے ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے لوگوں سے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

مثبت کیسز میں نمایاں کمی کے باوجود رہنما خطوط پر عمل ناگزیر: ڈی سی بڈگام

author img

By

Published : Aug 13, 2021, 3:06 PM IST

ڈی سی بڈگام شہباز احمد مرزا نے ضلع میں کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال سے متعلق پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ بڈگام میں عالمی وبا کورونا وائرس کے صرف 73 فعال معاملات ہیں، تاہم انہوں نے عوام سے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی۔

مثبت کیسز میں نمایاں کمی کے باوجود رہنما خطوط پر عمل ناگزیر: ڈی سی بڈگام

ڈی سی بڈگام نے کہا کہ ’’کورونا وائرس کے معاملات یقیناً کم ہورہے ہیں تاہم تیسری لہر کا خطرہ ابھی منڈلا رہا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’اگر لوگ کورونا وائرس کی ممکنہ تیسری لہر کو روکنا چاہتے ہیں تو رہنما خطوط پر عمل ناگزیر ہے۔‘‘

انہوں نے لوگوں سے ماسک پہننے، سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور بھیڑ بھاڑ جمع کرنے سے پرہیز کرنے کی اپیل کی۔

ضلع بڈگام میں کورونا وائرس کی موجودہ صورت حال سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ ضلع میں صرف 73 فعال معاملات ہیں، مثبت کیسز کی شرح 0.02 فیصد ہے جب کہ ریکووری ریٹ 99.8 فیصد ہے۔

مزید پڑھیں؛ دلتوں پرتشدد اور کسانوں پر ظلم حکومت کے زوال کا پیش خیمہ ثابت ہوگا: راہل گاندھی

شہباز مرزا نے کہا کہ ضلع بھر میں کورونا مخالف ٹیکہ کاری کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے لوگوں سے از خود سامنے آکر کورونا مخالف ویکسین لینے کی اپیل کی۔

مرزا نے مزید کہا کہ ’’مجھے امید ہے کہ لوگ سمجھ داری سے کام لیں گے اور کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے وضع کی گئی گائڈ لائنز پر عمل کریں گے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.