ETV Bharat / state

DC Budgam on Jal Jeewan Mission جل جیون مشن کے تحت جاری منصوبوں کو وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت - ایس ایف حامد جل جیون مشن

ڈی سی بڈگام نے جل جیون مشن کے تحت جاری منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے اے سی آر کو ہدایت دی کہ زمین کے تمام تنازعات اور معاوضے، جن کے سبب تعمیراتی کام رکے ہوئے ہیں، خوش اسلوبی سے حل کیے جائیں۔ DC budgam on speedy work completion of JJM works

DC Budgam on Jal Jeewan Mission: جل جیون مشن کے تحت جاری منصوبوں کو وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت

author img

By

Published : Sep 30, 2022, 6:50 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ضلع ترقیاتی کمشنر ایس ایف حامد نے جمعہ کو ضلع میں جل جیون مشن (جے جے ایم) کے تحت سبھی واٹر سپلائی اسکیموں (ڈبلیو ایس ایس) پر جاری پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ڈی سی بڈگام نے جاری کاموں کا سب ڈویژن وار جائزہ لیا۔ میٹینگ کے دوران انہیں بتایا گیا کہ 22 فلٹریشن پلانٹس، 15 او ایچ ٹیز، 117 پائپ لائنوں کے کام اور ریزروائرز کی تعداد اور آر ایس ایف پی سمیت دیگر منظور شدہ منصوبوں پر کام جاری ہے۔ DC Budgam Reviews works on Jal Jeewan Mission

جل جیون مشن کے تحت جاری منصوبوں کو وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت

کاموں کی تیزی سے تکمیل پر زور دیتے ہوئے ڈی سی نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ ضلع بھر میں جاری تمام منصوبوں کو وقت پر مکمل کر لیا جائے۔ انہوں نے اے سی آر کو ہدایت دی کہ زمین کے تمام تنازعات اور معاوضے، جن کے سبب تعمیراتی کام رکے ہوئے ہیں، خوش اسلوبی سے حل کیے جائیں۔ ڈی سی نے متعلقہ جے ای کو ہدایت دی کہ وہ تمام زیر تکمیل اور منظور شدہ کاموں کی پیشرفت کے بارے میں تازہ ترین ڈیٹا جمع کریں۔ متعلقہ تحصیلداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ نشاندہی کی گئی جگہوں پر تجاوزات کے خلاف خصوصی مہم شروع کریں تاکہ WSS منصوبوں پر کام کی پیش رفت کو روکنے میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔ DC Budgam on Jal Jeewan Mission

ڈی سی نے تمام لائن مینوں کو آگاہ کیا کہ وہ زمین پر موجود رہیں اور پانی کی فراہمی سے متعلق عام لوگوں کے مسائل کے فوری حل کو یقینی بنائیں۔ میٹنگ میں جے ڈی پلاننگ، ایس ای ہائیڈرولکس، اے سی آر بڈگام اور چاڈورہ ڈویژن کے ایگزیکٹو انجینئرز، جے ای اور اے ای ای سمیت کئی لائن مینز نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.