ETV Bharat / state

DC Budgam on Waste Management ٹھوس و تَر فضلہ کی ڈمپنگ کے لیے جامع منصوبہ بندی پر زور

ڈی سی بڈگام نے ٹھوس اور تر فضلہ کی ڈمپنگ کے لیے جامع منصوبہ بندی پر زور دیتے ہوئے ضلع کے سبھی دیہات میں روزانہ کی بنیاد پر کوڑا کرکٹ جمع کرنے اور اسے سائنسی بنیادوں پر ڈمپ کرنے کے حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھائے جانے پر بھی زور دیا۔DC Budgam on Solid and Liquid Waste Management

author img

By

Published : Sep 7, 2022, 12:27 PM IST

ٹھوس اور تَر فضلہ کے موثر انتظام
ٹھوس اور تَر فضلہ کے موثر انتظام

ڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈپٹی کمشنر ایس ایف حامد نے ضلع میں ٹھوس اور تَر فضلہ کے موثر انتظام کے لیے جامع منصوبہ بندی پر زور دیا۔ اس سلسلے میں ڈی سی نے کانفرنس ہال بڈگام میں بی ڈی سیز، بی ڈی اوز اور این جی اوز کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ اے سی پی بڈگام نے منظور شدہ دیہات میں سیگریگیشن شیڈ اور کمیونٹی کمپوسٹ پِٹ کی تعمیر سمیت کئے گئے کاموں پر روشنی ڈالی۔Comprehensive Plan for solid and liquid waste management in Budgam

ڈی سی بڈگام نے ضلع بھر میں بڑے پیمانے پر IEC مہم شروع کرنے پر زور دیا تاکہ لوگوں کو کچرے کی کم سے کم مقدار پیدا کرنے، کچرے کے مواد کو الگ کرنے اور ٹھوس و تَر فضلہ دونوں کو مناسب طریقے سے ڈمپنگ اور انہیں سائنسی بنیادوں پر ٹھکانے لگانے کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔ قبل ازیں، بی ڈی سیز اور این جی اوز کے نمائندوں نے کوڑا کرکٹ کو موثر طریقے پر جمع کرنے اور گاؤں کی سطح پر اسے ٹھکانے لگانے کے بارے میں اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔ Waste Management in Budgam

ڈی سی نے متعلقہ افراد کو ہدایت دی کہ انفراسٹرکچر کی ترقی پر کام کے عمل کو تیز کیا جائے اور یہ یقینی بنایا جائے کہ اسے دو ماہ کی مدت میں بغیر کسی تعطل کے مکمل کیا جائے۔ جبکہ یہ ہدایات بھی دی گئیں کہ مشن موڈ کے تحت 49 دیہات کو جنگی بنیادوں پر گرین اینڈ کلین بنایا جائے۔ انہوں نے روزانہ کچرا اٹھانے اور ڈمپنگ کے لیے تمام پنچایتوں میں علیحدگی سے ڈمپنگ سائٹس کے لیے زمین کی نشاندہی پر بھی زور دیا۔Solid and Liquid Waste Management in Budgam

انہوں نے بی ڈی سی اور این جی اوز پر زور دیا کہ وہ تمام دیہات کو صاف ستھرا بنانے میں فعال کردار ادا کریں اور بڈگام میں سیاحتی مقامات کی طرف جانے والی سڑک کے کنارے آباد دیہاتوں میں بڑے پیمانے پر صفائی مہم شروع کرنے کا مشورہ دیا۔

بی ڈی سیز، بی ڈی اوز، این جی اوز کے ساتھ میٹنگ کی صدارت، 3 ماہ کے عرصے میں تمام منظور شدہ گاؤں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر زور۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.