ETV Bharat / state

ماگام میں بلاک دیوس کے تحت عوامی دربار کا اہتمام - ڈی سی بڈگام

اس موقع پر عوام کے مختلف وفود نے ڈی سی بڈگام سے ملاقات کی۔ علاقے میں لوگوں کو درپیش مسائل ان کے سامنے رکھے اور ان کو جلد از جلد حل کرنے کی گزارش کی۔

ترقیاتی کمشنر شہباز احمد مرزا
ترقیاتی کمشنر شہباز احمد مرزا
author img

By

Published : Mar 18, 2021, 7:17 AM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ترقیاتی کمشنر شہباز احمد مرزا نے تحصیل ماگام کے ٹاؤن ہال میں بلاک دیوس کے سلسلے میں ایک عوامی دربار کا اہتمام کیا جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ڈی سی بڈگام اور دیگر اعلیٰ افسران سے ملاقات کی۔

اس موقع پر عوام کے مختلف وفود نے ڈی سی بڈگام سے ملاقات کی۔ علاقے میں لوگوں کو درپیش مسائل ان کے سامنے رکھے اور ان کو جلد از جلد حل کرنے کی گزارش کی۔

عوام کے ان وفود نے ڈی سی بڈگام سے میونسپل کمیٹی ماگام کے خلاف شکایت درج کرنے کے ساتھ ہی کوڑا کرکٹ کو روزانہ لے جانا اور ڈمپنگ سائٹ کو کسی متبادل جگہ پر منتقل کرنے کی بات بھی کہی۔

علاوہ ازیں علاقے میں پینے کا صاف پانی مہیا کرنے اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے، سڑکوں کی مرمت کرنے کے ساتھ ساتھ ماگام قصبے کو خوبصورت بنانے کی گزارش کی۔

اس کے علاوہ لوگوں نے تحصیل ہیڈکوارٹر تک آنے والی تمام رابطہ سڑکوں اور اندرون سڑکوں پر میکڈم بچھانے کو اولین ترجیحات میں شامل رکھنے اور اس پر جلد از جلد کارروائی کرنے کی اپیل کی۔

وفود کے علاوہ کافی تعداد میں مرد و زن نے ڈی سی بڈگام شہباز احمد مرزا سے ملاقات کی اور ان کے سامنے مختلف مسائل پیش کئے۔

وفود میں شامل افراد نے قصبہ ماگام میں ناجائز تعمیرات کو ہٹانے اور قصبے میں ٹریفک جام کا کوئی مستقل حل نکالنے کا بھی مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.