بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس اور محکمہ اسکول ایجوکیشن نے مشترکہ طور نہرو یووا کیندر بڈگام کے اشتراک سے ’’راشٹریہ ایکتا دیوس‘‘ کے تحت ’’رن فار یونٹی‘‘ منی میراتھن کا انعقاد کیا۔ ڈی سی بڈگام ایس ایف حامد نے افتتاحی تقریب میں شرکت کرکے ہری جھنڈی دکھا کر طلبہ کو روانہ کیا۔ Run for Unity Mini marathon in Budgam
منی میراتھن کا اہتمام ریلوے اسٹیشن بڈگام سے بہشت زہرہ پارک بڈگام تک کیا گیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں چیف ایجوکیشن آفیسر بڈگام، مشتاق احمد قادری، ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس آفیسر، گورمکھ سنگھ دتہ NYK ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر، ولی محمد سمیت پولیس و سیول انتظامیہ کے افسران، مقامی باشندوں نے شرکت کی۔
ریس کے اختتام پر شرکاء نے نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت اتحاد اور منشیات کے خلاف اپنا کردار ادا کرنے کا کا عہد لیا۔
مزید پڑھیں: Back To Village بیک ٹو ولیج میں پنچایتی ممبران کی شرکت کو یقینی بنانے کا مطالبہ