ETV Bharat / state

بڈگام: کورونا وائرس مثبت معاملات میں اضافہ

author img

By

Published : Sep 7, 2021, 8:54 PM IST

’’ضلع بڈگام میں کورونا وائرس کے مثبت معاملات میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، اگر احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کی گئی گے تو ضلع میں مثبت معاملات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔‘‘ ان باتوں کا اظہار ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے کیا۔

بڈگام: کورونا وائرس مثبت معاملات میں اضافہ
بڈگام: کورونا وائرس مثبت معاملات میں اضافہ

ضلع بڈگام میں عالمی وبا کورونا وائرس کے حوالے سے معلومات فراہم کرتے ہوئے ڈی سی بڈگام شہباز احمد مرزا نے کہا کہ ’’گزشتہ تین ہفتوں کے دوران مثبت معاملات میں اضافے کے بعد ضلع میں کئی مائکرو کنٹینمنٹ زونز بنائے گئے گئے ہیں۔‘‘

انہوں نے عالمی وبا کے مثبت معاملات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے رہنما خطوط کی پاسداری کرنے کے علاوہ کورونا مخالف ویکسین کی خوراک لینے کی بھی تلقین کی۔

کالجوں میں درس و تدریس کے حوالے سے ڈی سی بڈگام نے کہا کہ ’’حکومت کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد ضلع کے کالجوں میں درس و تدریس کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔‘‘ تاہم انکے مطابق ’’درس و تدریس کے باقاعدہ آغاز سے قبل تدریسی و غیر تدریسی عملہ سمیت 18برس سے زائد عمر کے طلبہ کا کورونا مخالف ویکسین کی خوراک لینا ناگزیر ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: بڈگام میں 32 سال بعد ہون کا اہتمام

انہوں نے مزید کہا کہ دسویں جماعت سے لیکر بارہویں جماعت کے طلبہ، جو 18برس سے کم عمر کے ہیں، کے لیے درس و تدریس سے قبل کورونا ٹیسٹ (RAT test) کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کے مجموعی صورتحال سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے شہباز احمد مرزا نے کہا کہ ’’ضلع بڈگام میں اس وقت 142 کورونا وائرس کے فعال معاملات ہیں، اور ضلع میں ریکووری ریٹ 99فیصد ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.