بڈگام: ضلع بڈگام کے ڈپٹی کمشنر ایس ایف حامد نے ہفتہ وار ضلع سطح کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی اور تمام محکموں کا سیکٹر وار تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی سی بڈگام نے سبھی زیر التواء کاموں کو وقت پر مکمل کرنے اور ان کے اخراجات کو وقت پر یقینی بنانے پر زور دیا۔ ڈی سی کو اب تک کیے گئے منصوبوں اور اخراجات کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ متعلقہ آفیسروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ تمام زیر التواء کاموں کی تکمیل کو یقینی بنائیں۔ DC Budgam on Developmental Projects
ڈی سی نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اپنے نمبرات ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر کے ساتھ شیئر کریں تاکہ یہ نمبر پبلک ڈومین میں ہوں اور شکایات کا بروقت ازالہ ہو سکے۔ ڈی سی نے میونسپل کمیٹیوں کے ایگزیکٹو آفیسروں کو محکمہ ریونیو کے ساتھ مل کر تجاوزات ہٹانے کی ہدایت کی۔ ڈی سی نے محکمہ دیہی ترقی کے بی ڈی اوز کو ہدایت دی کہ وہ تمام شروع کیے گئے ’’امرت سرووروں‘‘ کو وقت پر مکمل کریں اور فیلڈ وزٹ کو منظم بنائیں۔ تمام سماجی شعبے اور عوامی بہبود کی اسکیموں کو یقینی بنانے پر خصوصی زور دیا گیا تاکہ مستحق سماجی گروہوں کو اس کے فوائد حاصل ہوں۔
اس میٹنگ میں ہر ایک افسر کو ہدایت دی گئی کہ وہ کاموں کی روزانہ کی پیش رفت کو ڈپٹی کمشنر آفس کو اپنے مقررہ وقت پر شیئر کریں۔ میٹنگ میں سی پی او، اے سی پی کے علاوہ اے سی آر، چیف ایگریکلچر آفیسر، تمام سیکٹرز کے ایکسئنز، دیگر ضلعی افسران، تمام تحصیلدار، تمام بی ڈی اوز، میونسپل کمیٹیوں کے تمام ای اوز نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں: DC Budgam Approves 53 DLTFC cases ڈی ایل ٹی ایف سی اسکیم کے تحت 53 کیسز کو منظوری